اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج نے پھر پیلٹ گنز کا استعمال شروع کردیا، 21 متاثر

اشتہار

حیرت انگیز

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے نہتے کشمیریوں پر ایک بار پھر پیلٹ گنز کا استعمال شروع کردیا جس کی وجہ سے اب تک 21 نوجوان متاثر ہوچکے ہیں۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مودی حکومت کی جانب سے آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد مقبوضہ وادی میں تعینات بھارتی فوجیوں نے نہتے کشمیریوں پر پیلٹ گنز کا استعمال شروع کردیا۔

مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد مختلف علاقوں میں ہونے والے مظاہروں کو منتشر کرنے کے لیے بھارتی فوج پیلٹ گنز کے فائر کرتی ہے، تین روز کے اندر صرف سری نگر کے اسپتال میں 21 متاثرین کو لایا گیا جن میں بچے اور نوجوان شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں مسلسل کرفیو سے اشیائے ضروریہ کی شدید قلت

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ زخمیوں میں سے بیشتر بینائی سے محروم ہوگئے ہیں۔ ایس ایم ایچ ایس اسپتال کی انتظامیہ نے تصدیق کی کہ 6 اور 7 اگست کو آنے والے زخمیوں کے جسموں پر پیلٹ کی گولیاں لگی تھیں۔

ایک اور اطلاع کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک نوجوان شہید بھی ہوا۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ وہ بھارتی حکومت کے اقدام کے خلاف احتجاج کررہے تھے کہ اسی دوران غاصب فوجیوں نے اُن پر فائرنگ شروع کردی۔

یاد رہے کہ آرٹیکل 370 کے خاتمے کا اعلان ہوئے پانچ روز گزر چکے، بھارتی فوج نے پانچ روز سے وادی میں کرفیو نافذ کیا ہوا ہے جبکہ حریت قیادت سمیت 500 سے زائد بے گناہ نوجوانوں کو گرفتار بھی کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آرٹیکل 370 کا خاتمہ، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت جاری، 1 شہید، 500 سے زائد کشمیری گرفتار

سری نگر اسپتال میں زیر علاج پندرہ سالہ ندیم کا کہنا تھا کہ اُسے سات اگست کے روز گولی لگی جس کے بعد اُس کو دائیں آنکھ سے نظر آنا بلکل بند ہوگیا۔ اسی طرح گنڈیربال کے علاقے سے تعلق رکھنے والے بیکری ملازم کا کہنا تھا کہ انہیں بھی احتجاج کے دوران بھارتی فوج کی گولی لگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں