اشتہار

تنزانیہ میں آئل ٹینکر دھماکا، 60 سے زاید افراد لقمہ اجل بن گئے

اشتہار

حیرت انگیز

ڈوڈوما: افریقی ملک تنرانیہ میں ایک ہول ناک واقعہ پیش آیا ہے، جس میں‌ 60 سے زاید افراد لقمہ اجل بن گئے.

تفصیلات کے مطابق تنزانیہ کے مشرق میں واقع قصبے موروگورو میں ایک آئل ٹینکر میں دھماکے ہوا، جس کے بعد اس میں شعلے بھڑک اٹھے۔ 

تیل کی موجودگی کی وجہ سے آگ پھیل گئی، جلد ہی آس پاس موجود درجنوں افراد اس آگ کی لپیٹ میں آگئے، جو کچھ ہی دیر میں پوری طرح جھلس گئے.

- Advertisement -

[bs-quote quote=”ہلاک ہونے والے افراد آئل ٹینکر سے پیٹرول چوری کر رہے تھے، جب یہ دھماکا ہوا” style=”style-8″ align=”left” author_name=”انتظامیہ”][/bs-quote]

امدادی کارروائی تاخیر سے شروع ہوئی،  تب تک کئی افراد اس خوف ناک آگ میں لقمہ اجل بن چکے تھے. اب تک ساٹھ سے زاید افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے.

آگ بچھائی جاچکی ہے، سوختہ لاشوں کو پولیس نے تحویل میں لے لیا ہے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے.

انتظامیہ کے مطابق 65 افراد اس خوف ناک آگ کی لپیٹ میں آئے، جن میں سے 60 کی موت کی تصدیق ہوچکی ہے.

مزید پڑھیں: تنزانیہ: مسافر کشتی ڈوب گئ، 87 افراد ہلاک، متعدد لاپتہ

دھماکے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا، خیال کیا جارہا ہے کہ حفاظتی انتظامات ناکافی تھے.

انتظامیہ کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد آئل ٹینکر سے پیٹرول چوری کر رہے تھے، جب یہ دھماکا ہوا. ممکنہ طور پر آگ کسی شعلے کے باعث لگی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں