بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

شہر قائد کی صفائی کیلئے جو بھی آگے آنا چاہتا ہے اسے ویلکم کریں گے، علی زیدی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ شہر قائد کی صفائی کیلئے جو بھی آگے آنا چاہتا ہے اسے ویلکم کریں گے، عید کے بعد سالڈویسٹ مینجمنٹ سے متعلق پلان بنائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آّر وائی نیوز کے پروگرام اعتراض ہے میں میزبان عادل عباسی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

کراچی میں جاری صفائی مہم کی تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محمود آباد کے نالے میں پہلے بہت کچرا ہوا کرتا تھا، اس نالے کے دونوں اطراف تجاوزات قائم ہیں، جہاں سے نالے چوک ہوتے تھے ان جگہوں کو صاف کررہے ہیں۔

انہون نے مزید کہا کہ میں یہ چاہتا ہوں کہ صرف لوگوں کے گھروں کے اندر پانی نہ جائے، میئر کراچی کے ساتھ بہت سے مقامات کے دورے کئے، وسیم اختر اور ناصرحسین شاہ کے ساتھ نالوں کا معائنہ کیا ہے، شہر کی صفائی کیلئے جو بھی آگے آنا چاہتا ہے ویلکم کریں گے۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ عید کے بعد سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سے متعلق پلان بنائیں گے، اے آر وائی نیوز اور اداکاروں سمیت شعبہ جات کی شخصیات کراچی کی صفائی کیلئے ہمارے ساتھ ہیں، وفاقی،صوبائی اور شہری حکومت مل کر کراچی کی صفائی کرنا چاہتے ہیں۔

مزید پڑھیں: کراچی صاف کریں- علی زیدی کی مہم کو بھرپورعوامی پذیرائی

واضح رہے کہ وفاقی وزیربرائے بحری امور علی زیدی کی کراچی صاف کریں مہم کو سوشل میڈیا پر بھرپور پذیرائی مل رہی ہے اور تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنےوالے افراد اور ادارے اس میں شامل ہورہے ہیں۔

رواں ہفتے کراچی میں ہونے والی موسلادھار بارش کے سبب شہر میں جابجا نکاسی آب کے مسائل پیدا ہوگئے، اس حوالے سے وفاقی وزیر علی زیدی نے ٹویٹ کیا تھا کہ ’’ انشا اللہ اس عظیم شہر کے شہریوں کے ساتھ مل کر دوہفتے میں ہم کراچی کا تمام کچرا صاف کردیں گے‘‘۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں