اشتہار

روس: جوہری ہتھیار بنانے والی لیبارٹری میں دھماکا، پانچ ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

ماسکور: روسی بحریہ کی میزائل اور راکٹ بنانے والی لیبارٹری میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور تین جھلس کر زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روس کی نیوی کے لیے میزائل اور راکٹ بنانے والی ’’آرکٹک نیول رینج‘‘ لیبارٹری میں انجن کی تیاری کے دوران زور دار دھماکا ہوا۔

رپورٹ کے مطابق دھماکے کے بعد بڑے پیمانے پر آگ لگی جس کے نتیجے میں متعدد افراد جھلسے البتہ تین کی حالت تشویشناک ہے، انجن تیار کرنے والے پانچوں انجیئنرز موقع پر ہی دم توڑ گئے۔زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے تین کی حالت بہت زیادہ تشویشناک بتائی ہے۔

- Advertisement -

جوہری کمپنی کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ انجینئر اور تکنیکی ٹیم کے اہلکار ’آئسو ٹاپ پاور سورس‘ پر کام کررہے تھے کہ اسی دوران دھماکا ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ دھماکے کے بعد صورتحال قابو میں کرلی گئی اور لیبارٹری میں لگی آگ کو بجھا دیا گیا، اب خطرے کی کوئی بات نہیں ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق جن زخمیوں کو اسپتال لایا گیا انہوں نے نیوکلیئر اور کیمیکل مواد سے بچاؤ والے لباس پہنچے ہوئے تھے جس کی وجہ سے اُن کو زیادہ نقصان نہیں پہنچا۔ دوسری جانب شہریوں نے تابکاری خدشات کے پیش نظر آئیوڈین کی خریداری شروع کردی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں