ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

مقبوضہ کشمیر کے حالات سے متعلق مودی کا اندازہ بالکل غلط ہے: اعتزاز احسن

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے معاملات آسانی سے حل نہیں ہوں گے، مودی کا خیال ہے معاملات مقبوضہ کشمیر میں ٹھیک ہو جائیں گے لیکن ایسا نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے نریندر مودی کی ذہنیت کو آر ایس ایس والی قرار دیتے ہوئے کہا کہ مودی کے بھارت میں مسلمان کو گائے لے جاتے ہوئے سڑک پر قتل کر دیا جاتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ وادی کے مسلمانوں پر کرفیو، جبر اور ظلم کرتا رہے گا، لیکن دوسری طرف مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کا رد عمل اب پہلے سے زیادہ ہوگا، بھارتی حکومت انڈینز کو مقبوضہ کشمیر میں لا کر نہیں بسا سکتی۔

اعتزاز احسن کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارت کے اقدامات کی اطلاع فارن آفس کو ہونی چاہیے تھی، بھارت نے امریکی حکام کو 10 سے 15 دن قبل ضرور بتایا ہوگا، ثالثی کی پیش کش سے قبل ہی معاملات کا امریکی صدر کو علم ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ کرتارپور راہداری سے متعلق نومبر میں تقریبات ہیں، حکومت راہداری اور اس سے منسلک منصوبے جلد مکمل کرے، اگر بھارت نے اچانک راہداری کھولنے سے انکار کیا تو ملبہ اس پر ہی جائے گا۔

انھوں نے کہا کہ قابض بھارتی فوج کشمیریوں کی نسل کشی کر رہی ہے، نسل کشی کے معاملے کو اجاگر کرنا ہوگا، یہی حالات رہے تو جنگ کی صورت حال بھی ہو سکتی ہے۔

پی پی رہنما نے کہا کہ بلاول بھٹو نے پورے اعتماد کے ساتھ ن لیگ پر بھروسا کیا، میں سمجھتا ہوں ن لیگ نے حالیہ الیکشن میں پی پی کی توقعات کو ٹھیس پہنچائی۔

اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے مریم نواز کو سرگودھا سمیت دیگر شہروں میں جانے کا کہا ہوگا، بھائی بھاگے ہوئے ہیں اور بہن میدان میں اتری ہوئی ہے، جیل جا رہی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں