کراچی: شہر قائد میں رینجرز نے کارروائیاں کرتے ہوئے 9 ملزمان کو گرفتار کیا جو اسٹریٹ کرائمز اور ڈکیتی سمیت دیگر جرائم میں ملوث تھے۔
تفصیلات کے مطابق رینجرز ترجمان نے حالیہ کارروائیوں کے حوالے سے اعلامیہ جاری کیا جس میں بتایا گیا ہے کہ حراست میں لیے گئے ملزمان اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتیوں سمیت دیگر جرائم میں ملوث تھے۔
رینجرز ترجمان کے مطابق ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، ایمونیشن اور چھینا ہوا مسروقہ سامان بھی برآمد کیا گیا۔
اس سے قبل 2 اگست کو رینجرز نے کراچی کے علاقے لیاری مٰں کارروائی کرتے ہوئے گینگ وار سے تعلق رکھنے والے دو ملزمان کو گرفتار کیا تھا جو ڈکیتی اور قتل کی واردات میں ملوث تھے۔
ترجمان رینجرز کا کہان تھا کہ لیاری گینگ وار سے تعلق رکھنے والے ملزمان نے 16 جولائی کو ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ایک شخص کو گلستان کالونی میں قتل کیا تھا۔
رینجرز نے قتل کی تحقیقات شروع کیں تو کڑیاں ملنا شروع ہوئیں جس کی روشنی میں سیکیورٹی فورسز نے لیاری کے علاقے سنگو لائن میں واقع عثمان بروہی روڈ پر کارروائی کر کے عزیز اور فہم نامی ملزمان کو گرفتار کیا گیا تھا۔