اشتہار

شہر قائد میں مزید بارشوں کی پیش گوئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سب سے زیادہ بارش سرجانی ٹاؤن میں 180ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ شہر میں مجموعی طور پر 150 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ پیر تک مزید بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ بارش کاایک اور ہیوی اسپیل کراچی میں برسےگا، بحیرہ عرب سےبننےوالابارش کاسسٹم بدستورموجودہے،اتواراورپیر کی درمیانی شب  بارش کاسسٹم کمزورپڑجائے گا۔

موسم پر نظر رکھنے والوں کی پیش گوئی ہے کہ بارش کےموجودہ سسٹم کے اثرات پیرکوبھی برقرار رہیں گے البتہ عید الاضحیٰ کے پہلے روز تیز بارش کاکوئی امکان نہیں ہے تاہم مختلف مقامات پر بوندا باندی ہوگی۔

- Advertisement -

محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کا بارش دینے والا نظام سمندر کی جانب مڑنےلگا البتہ اس کا بڑا حصہ شہر کی فضاؤں میں پیر تک موجود رہے گا اسی باعث بارشوں کا مزید امکان ہے۔

شہر قائد میں ہونے والی مون سون بارش کے بعد اربن فلڈ کی صورتحال پیدا ہوگئی، شہر کی اہم شاہراہوں کئی فٹ پانی کھڑا ہونےسے آمد رفت میں مشکلات ہیں جبکہ نالوں میں طغیانی کے باعث پانی بستیوں میں داخل ہوگیا۔

یاد رہے کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے اربن فلڈ کی پیش گوئی ایک ہفتے قبل کی گئی تھی، وزیراعلیٰ سندھ نے خود بھی اس بات کو تسلیم کیا تھا کہ شہر میں 150 ملی میٹر بارش ممکن ہے، ہم نے انتظامات کرلیے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں