اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

اختلافات بھلا کر آگے بڑھیں گے تو کشمیرآزاد ہوگا، خورشید شاہ

اشتہار

حیرت انگیز

سکھر : پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے کہا اختلافات بھلاکرآگےبڑھیں گے تو کشمیرآزاد ہوگا ، ہمیں کشمیرکی آزادی کے لئے لڑنا ہے ، کراچی سے کشمیر اور گلگت تک نکلنا پڑے گا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے یوم سیاہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا اختلافات بھلاکرآگےبڑھیں گے تو کشمیرآزاد ہوگا، ہمیں ملکر لڑنا پڑے گا، کراچی سے کشمیر اور گلگت تک نکلنا پڑے گا۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ 80ہزارکےقریب لوگ شہیدہوچکےہیں ، ہمیں دھکاوے کی جنگ نہیں لڑنی، ہمیں وہ مکا دکھانا ہے، جو لیاقت علی خان نے دکھایا تھا۔

رہنما پیپلز پارٹی نے کہا ہمیں کشمیرکی آزادی کے لئے لڑنا ہے، مسلمانوں کا قتل عام قبول نہیں، دنیا ہمیں لالی پاپ دیتی ہے، دنیا کہتی ہے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کریں گے مگر بھارت کو تھپکی دیتے ہیں۔

انھوں نے شعر پڑھا کہ اتحاد ختم ہوتا گیا اورہم ٹوٹتے گئے، کربلا کے ظالموں کے آگے نہیں جھکےتو تم کیا چیزہو۔

خیال رہے پاکستان بھر میں بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر آج یوم سیاہ منا یا جارہا ہے ، یوم سیاہ پر کشمیری عوام سے اظہاریکجہتی کے لئے اسلام آباد میں سرکاری عمارتوں پرقومی پرچم سرنگوں کردیئے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں : بھارت کے یوم آزادی پر پاکستان بھر میں یوم سیاہ

ایوان صدر، وزیراعظم آفس، سپریم کورٹ کی عمارتوں پرقومی پرچم سرنگوں ہیں پارلیمنٹ ہاؤس پربھی قومی پرچم سرنگوں ہے جبکہ شاہرادستور پر سیاہ جھنڈے لہرا دیے گئے ہیں، صوبائی حکومتوں نے بھی آج یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے۔

آزاد کشمیر سمیت ملک بھر کے شہروں، دیہاتوں اور گلی محلوں میں احتجاجی مظاہرے کیے جا رہے ہیں اور ہر طرف کشمیر بنے گا پاکستان کے نعروں کی گونج ہے۔

واضح رہے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے اور مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کے مظالم کے خلاف قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا تھا کہ 15 اگست کو بھارت کا یوم آزادی یوم سیاہ کے طور پر منایا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں