ہفتہ, فروری 8, 2025
اشتہار

بھارتی سکھ بھی مودی سرکار کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں: مراد سعید

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پڑوسی ملک بھارت کے یوم آزادی پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم سیاہ منایا گیا، لاہور میں یوم سیاہ کی ایک ریلی سے خطاب میں مراد سعید نے کہا کہ بھارتی سکھ بھی مودی سرکار کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا کہ دنیا کو نوٹس لینا چاہیے، مودی دور جدید کا ہٹلر ہے، مودی ہی کی حکومت میں مسلمانوں کا قتل عام کیا گیا تھا۔

انھوں نے کہا کہ برہان وانی کی شہادت کے بعد کشمیریوں کو مزید طاقت ملی ہے، کشمیری اپنے حقوق مانگ رہے ہیں، آزادی کا وقت قریب ہے۔

مراد سعید کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کئی مرتبہ کہہ چکے ہیں کہ وہ کشمیر کے سفیر ہیں، ہم کشمیریوں کے ساتھ ہیں کوئی ہمیں جدا نہیں کر سکتا۔

یہ بھی پڑھیں:  بھارت کے یوم آزادی پر پاکستان بھر میں یوم سیاہ، سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں

وفاقی وزیر نے کہا کہ کشمیر ضرور پاکستان بنے گا، بھارت کشمیریوں کو دبا نہیں سکتا، عالمی برادری بھارتی ہٹ دھرمی کا نوٹس لے، اور یو این قراردادوں پر عمل کرائے۔

قبل ازیں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا کہ آپ کے جوش و جذبے سے کشمیریوں کو طاقت ملی ہے، مجھے یقین ہے پاکستان کے عوام کشمیریوں کا ساتھ دیں گے، پورا یقین ہے کشمیریوں کو آزادی ملے گی۔

واضح رہے کہ آج بھارت کے یوم آزادی پر پاکستان بھر میں یوم سیاہ منایا جا رہا ہے اور کشمیری عوام سے اظہار یک جہتی کے لیے سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں کیا گیا جب کہ شاہراہ دستور پر سیاہ جھنڈے لہرائے گئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں