اتوار, جنوری 12, 2025
اشتہار

حج 2019 میں بدانتظامی، وفاقی وزیر کا شکایات والے مکاتب کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے حج 2019 میں بدانتظامی کی شکایات والے مکاتب کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے اور کہا حج کو  بدانتظامی کا شکار حج بنانے کی کوشش کی گئی، یک طرفہ ، منفی سیاسی پروپیگنڈہ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ ہمیں 47 مکاتب دیئے گئے تھے ، دوران حج 4 سے 5 مکاتب کی شکایات موصول ہوئیں ہیں، جن کا اندراج کر لیا گیا ہے، شکایات والے مکاتب کے خلاف کارروائی کی جائے گی، منیٰ میں جو شکایات موصول ہوئیں ان کا فوری ازالہ کیا گیا ۔

نور الحق قادری کا کہنا تھا کہ چند عناصر نے سیاسی مقاصد کے لئے مسائل کو سوشل میڈیا پر اچھالا، حج کو بدانتظامی کا شکار حج بنانے کی کوشش کی گئی، یک طرفہ ، منفی سیاسی پروپیگنڈہ کیا گیا۔

- Advertisement -

وفاقی وزیر نے کہا امسال بہترین رہائشوں اور ٹرانسپورٹ کا انتظام کیا گیا، روڈ ٹو مکہ متعارف کروایا اور 5 ارب روپے حاجیوں کو واپس کئے، 72 حجاج کو ایمبولینس میں حج کی سہولیات دی گئیں۔

دوسری جانب پاکستانی حجاج کی وطن واپسی 17 اگست سے ہوگی، پی آئی اے سمیت دیگر ائیر لائنز کے ذریعے حجاج کرام کو وطن پہنچایا جائے گا۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق حجاج کرام کا شاندار استقبال کیا جائے گا، ائیرپورٹ پر تمام سہولتیں فراہم کی جائیں، ملک بھر کے دیگر ائیرپورٹس پر بھی حجاج اکرام کی وطن واپسی کے حوالے سے خصوصی انتظامات کئے جائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں