مظفر نگر: وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر اجلاس بھارت کی سفارتی محاذ پر شکست ہے.
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم آزاد کشمیر فاروق حیدر نے آج کے اجلاس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ 50 سال بعد آج سلامتی کونسل نے اپنے ادھورے ایجنڈے پر اجلاس بلایا.
فاروق حیدر نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر دفاع کا ایٹمی جنگ سے متعلق بیان سفارتی ناکامی کاردعمل ہے، سلامتی کونسل اجلاس رکوانے کے لئے بھارتی سازشیں ناکام ہوئیں.
راجا فاروق حیدر نے مزید کہا کہ وقت آگیا ہے کہ سلامتی کونسل کے اراکین خطے کو جنگ کے خطرات سے نکالیں.
مزید پڑھیں: وزیر اعظم کا صدر ٹرمپ کو ٹیلی فون، مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر تبادلہ خیال
مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق خلاف ورزیوں پر دنیا کی تشویش بجا ہے، مودی کی چالیں الٹی پڑگئیں پاکستان نے کامیاب سفارت کاری کی.
خیال رہے کہ آج پچاس سال کے طویل عرصے بعد سلامتی کونسل میں کشمیر کے مسئلے پر خصوصی اجلاس ہوا، جس میںارکان ممالک کو اس مسئلے سے متعلق بریفنگ دی گئی.
اجلاس کے بعد اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ آج بھارتی دعویٰ غالب ثابت ہوا کہ کشمیر اس کا اندرونی معاملہ ہے.