اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے بھارتی وزیر دفاع کابیان آرایس ایس کی انتہاپسند سوچ کاعکاس ہے ، راج ناتھ سنگھ کا بیان پوری دنیا کیلئے دھمکی ہے اور امن کے لیے کھلا چیلنج ہیں۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر راج ناتھ کی جانب سے ایٹم بم کی دھمکی پر درعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا بھارتی وزیر دفاع کابیان آرایس ایس کی انتہاپسند سوچ کاعکاس ہے ، راج ناتھ سنگھ کا بیان پوری دنیا کیلئے دھمکی ہے۔
بھارتی وزیر دفاع کا بیان آرایس ایس کی اس انتہاپسندانہ سوچ کا عکاس ہے کہ یہ اپنے مذموم عزائم کے حصول کے لیے دنیا کے امن کو بھی خطرے میں ڈال سکتے ہیں۔ راج ناتھ سنگھ کا بیان پوری دنیا کیلئے دھمکی ہے۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) August 17, 2019
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ یہ مذموم عزائم کے حصول کے لیے دنیا کاامن خطرے میں ڈال سکتے ہیں، عالمی برادری کو غیر ذمہ دارانہ بیانات کانوٹس لینا ہوگا ، بیانات عالمی قوانین اور امن کے لیے کھلا چیلنج ہیں۔
عالمی برادری کو ایسے غیر ذمہ دارانہ بیانات کا سنجیدگی سے نوٹس لینا ہوگا جو عالمی قوانین اور اس کے امن کے لیے کھلا چیلنج ہیں۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) August 17, 2019
معاون خصوصی نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا سلامتی کونسل اجلاس نے اندرونی معاملے کے دعوؤں کی قلعی کھول دی، اجلاس نے ثابت کیا کہ کشمیر عالمی سطح پر ایک متنازع علاقہ ہے، وزیراعظم کشمیریوں کے حقیقی ترجمان بن کر ابھرے ہیں۔
سلامتی کونسل کے اجلاس نے بھارت کے ان دعوؤں کی قلعی کھول دی کی کشمیر ان کا اندرونی معاملہ ہے۔اجلاس نے ثابت کیا کہ کشمیر عالمی سطح پر ایک متنازع علاقہ ہے۔
عمران خان کشمیریوں کے حقیقی ترجمان بن کر ابھرے ہیں۔— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) August 17, 2019
ان کا مزید کہنا تھا کہ مظلوم کشمیریوں کی آوازکل دنیاکےسب سےبڑےسفارتی فورم پرسنائی دی۔
مظلوم کشمیریوں کی وہ آواز جو بھارتی جبر نے محصور اور خاموش کی ہوئی تھی کل اس کی گونج دنیا کے سب سے بڑے سفارتی فورم پر سنائی دی۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) August 17, 2019
یاد رہے بھارتی وزیردفاع راج ناتھ نے مسئلہ کشمیر پر ایک اور گیدر بھبکی لگاتے ہوئے ہندوستان کی ایٹمی پالیسی میں تبدیلی کا عندیہ دیا تھا۔
بعد ازاں پاکستان نے بھارتی وزیر راج ناتھ کا بیان موجودہ صورتحال میں انتہائی افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ بھارتی عزائم بے نقاب ہوگئے، پاکستان نے ہمیشہ جنوبی ایشیامیں ایٹمی ہتھیاروں میں کمی کی بات کی ہے، ہم جارحانہ اقدامات کے خلاف ہیں۔