اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

حیدرآباد، سکھر میں انٹرا سٹی بس منصوبے کے لیے نجی شعبے سے تجاویز طلب

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سندھ حکومت کی طرف سے لاڑکانہ کے بعد حیدر آباد اور سکھر میں پیپلز بس سروس شروع کرنے کی تیاریاں جاری ہیں، حیدر آباد اور سکھر میں انٹرا سٹی بس منصوبے کے لیے نجی شعبے سے تجاویز طلب کر لی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر ٹرانسپورٹ اویس شاہ نے کہا ہے کہ حیدر آباد اور سکھر بس منصوبے کے لیے مکمل سرمایہ کاری نجی شعبے کی ہوگی۔

وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں سکھر اور حیدر آباد میں پیپلز بس سروس کا پائلٹ پراجیکٹ شروع ہوگا، تجرباتی مرحلے میں سکھر کے لیے 30، حیدر آباد کے لیے 40 بسیں چلانے کی تجویز ہے۔

- Advertisement -

اویس شاہ نے کہا کہ ایئر کنڈیشنڈ پیپلز بس سروس کا کرایہ حکومت کا مقرر کردہ ہوگا، جب کہ محکمہ ٹرانسپورٹ اس بس منصوبے کے لیے بس ڈپو فراہم کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں:  سندھ حکومت کی لاڑکانہ میں انٹر سٹی بسیں چلانے کی تیاری

انھوں نے کہا کہ سکھر میں پنوعاقل، روہڑی، پرانا سکھر، بائی پاس اور کندھرا کے درمیان سروس شروع کی جائے گی، جب کہ حیدرآباد میں بس سروس لطیف آباد سے قاسم آباد، سٹی ایریا، پریٹ آباد، ٹنڈو جام، کوٹڑی کے درمیان چلائی جائے گی۔

وزیر ٹرانسپورٹ اویس شاہ کا کہنا تھا کہ لاڑکانہ میں پیپلز بس سروس کو عوام میں خاصی پذیرائی ملی ہے۔

خیال رہے کہ لاڑکانہ، نوڈیرو اور رتو ڈیرو کے درمیان پیپلز بس سروس شروع کرنے کے لیے سندھ حکومت نے نجی کمپنی سے معاہدہ کیا تھا، جس کے بعد یہ سروس لاڑکانہ میں شروع ہو چکی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں