جمعرات, مئی 16, 2024
اشتہار

مودی کو سول اعزازکے فیصلے پر نظرثانی کی جائے، ناز شاہ کی ابو ظہبی کے ولی عہد سے اپیل

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : برطانیہ کی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ نے ابو ظہبی کے ولی عہد سے اپیل کی ہے کہ نریندر مودی کو یو اے ای کا سول اعزاز دینا کشمیریوں پر جاری مظالم سے چشم پوشی ہو گی، اس فیصلے پر نظر ثانی کریں۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ نے ابو ظہبی کے ولی عہد کو خط ارسال کیا ہے جس میں انہوں نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو یو اے ای کا سب سے بڑا سول اعزاز دینے کے فیصلے پر نظرثانی کی اپیل کی ہے۔

ناز شاہ نے اپنے خط میں بھارتی افواج کی جانب سے کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کی طرف توجہ دلائی، ناز شاہ نے کہا کہ مودی کو اس کی ظالمانہ پالیسیوں کی وجہ سے انسانیت کے قصائی کا خطاب دیا گیا ہے۔

- Advertisement -

مودی کو سول اعزاز دینا مظلوم کشمیریوں پر جاری مظالم سے چشم پوشی ہو گی، انہوں نے مزید کہا کہ معاشی مفاد کی وجہ سے اگر مودی حکومت کے اقدامات کے کی مذمت نہ کرسکیں تو اسے دل میں ہی برا جانیں۔

خط میں ابو ظہبی کے ولی عہد سے درخواست ک یگئی ہے کہ بھارتی وزیراعظم کو یہ اعزاز دینے سے اجتناب کیا جائے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ایک غیر ملکی نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے برطانوی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ نے کہا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر غیر مسلم برطانوی ارکان پارلیمنٹ کو بھی تشویش ہے۔

لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی سول آبادی پر گولہ باری کا مسئلہ بھی برطانوی پارلیمنٹ میں اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ملک مسلمانوں پر ظلم کرے گا اس کے خلاف آواز اٹھائیں گے، ناز شاہ کا مزید کہنا تھا کہ برطانیہ میں ابھی بھی مسلمان خواتین کو حجاب پہننے پر مشکلات کا سامنا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں