اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور درندگی سے دنیا کو آگاہ کرنے کے لیے مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے رابطہ کیا.
تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ نے سوئس، آئیوری کوسٹ اور نیپال کے وزرائے خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے.
اس موقع پر انھوں نے مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کے یک طرفہ اقدامات اورانسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا۔
شاہ محمود نے کہا کہ بھارت نے پانچ اگست سے مقبوضہ کشمیر کا لاک ڈاؤن کر رکھا ہے، عالمی میڈیا اورانسانی حقوق کی تنظیموں کی رپورٹس انتہائی تشویش ناک ہیں۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمیں سیکیورٹی کونسل کے ممبر آئیوری کوسٹ سے مؤثر کردارادا کرنے کی توقع ہے۔
اس موقع پر سویٹزر لینڈ کے وزیر خارجہ نے مقبوضہ کشمیرکی صورت حال پراظہار تشویش کا اظہار کیا.
مزید پڑھیں: کشمیرمیں مسئلہ زندگیوں اورانسانی حقوق کی خلاف ورزی کا ہے، شاہ محمود قریشی
خیال رہے کہ آج اپنے ایک بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمیں دنیا کو اپنی خاموشی توڑنی ہوگی، مقبوضہ کشمیرمیں بات اب مشاہدے سے آگے جا چکی ہے۔
انھوں نے کہا کہ کشمیرمیں مسئلہ زندگیوں اورانسانی حقوق کی خلاف ورزی کا ہے، خواتین کواغوا کر کےعصمت دری کی جا رہی ہے۔