ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

کشمیریوں کے ہر آنسواور بہتے خون کے قطرے میں آزادی کا مطالبہ ہے ، صدر عارف علوی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : صدر مملکت عارف علوی نے کہا دنیاکومعلوم ہونا چاہیے کشمیریوں کی آوازفوجی طاقت سےنہیں دبائی جاسکتی ، کشمیریوں کے ہر آنسو اور بہتے خون کے قطرے میں آزادی کا مطالبہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے سماجی رابطے کی وہب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا دنیا کو معلوم ہونا چاہیے کشمیریوں کی آواز فوجی طاقت سے نہیں دبائی جاسکتی، کشمیر کی خوبصورت وادی اور عوام کو لوٹاجارہا ہے ، کشمیریوں کے ہر آنسواور بہتے خون کے قطرے میں آزادی کا مطالبہ ہے۔

اس سے قبل صدرعارف علوی نے انٹرویو میں کہا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں عوام کی خواہش دبا کر آگ سے کھیل رہا ہے، ، یہ آگ خود بھارت کی سلامتی کو جلا کر راکھ کردے گی، عالمی برادری بھارت کو غیرآئینی اقدامات سے روکنے کیلئے دباؤ ڈالے۔

عارف علوی کا کہنا تھا کہ بھارت مذاکرات کے ساتھ مسئلہ کشمیر عالمی تنازع ماننے سے بھی انکاری ہے، اقوام متحدہ کی قراردادوں سے مسئلہ کشمیر تسلیم شدہ عالمی تنازع ہے، بھارت اندرونی معاملہ کہہ کر دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنا بند کرے، بھارت غیرآئینی اقدام واپس لے کرکشمیریوں کو مستقبل کا فیصلہ کرنے دے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں