جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

معروف آل راؤنڈرعماد وسیم اورثانیہ اشفاق رشتہ ازدواج میں منسلک

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ممتاز پاکستانی آل راؤنڈرعماد وسیم اوربرطانوی نژاد پاکستانی ثانیہ اشفاق رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی شادیوں کا سیزن جاری ہے، قومی ٹیم کے ایک اور کھلاڑی کے سر پر سہرا سج گیا۔

فاسٹ بولر حسن علی کے بعد آل راؤنڈر عماد وسیم نے بھی اپنی زندگی کی نئی اننگزکا آغازکر دیا. عماد وسیم اور ثانیہ کا نکاح اسلام آباد کی فیصل مسجدمیں ہوا، نکاح کے لیے سادہ تقریب کا اہتمام کیا گیا.

- Advertisement -

تقریب میں دلہا دلہن کے اہل خانہ نے شرکت کی. ولیمے کی تقریب چھبیس اگست کو اسلام آباد میں ہوگی۔

عماد وسیم کی جانب سے ولیمے کی تقریب میں وزیراعظم عمران خان، چیئرمین پی سی بی اور وسیم اکرم سمیت اعلٰی شخصیات کو کومدعو کیا گیا ہے.

مزید پڑھیں: عماد وسیم نے شادی کارڈ بھیجنا شروع کردیے

عماد وسیم 52 ون ڈے میچز میں 940رنز اسکور کر چکے ہیں، جب کہ اس فارمیٹ میں انھوں نے 41 وکٹیں اپنے نام کیں۔

انھوں نے 35 ٹی ٹوینٹی میچز میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے، جس میں 39 وکٹیں ان کے حصے میں آئیں۔ عماد وسیم کراچی کنگز کی کپتانی کا فریضہ بھی انجام دے چکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں