تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

حجامہ کے ذریعے 71 سے زائد بیماریوں کا علاج بڑی کامیابی سے کیا جا رہا ہے‘حکماء

کوئی بھی علاج کسی ایک خاص مذہب ، قبیلہ اور قوم کے لیے نہیں ہوتا بلکہ پوری انسانیت کے لیے ہوتا ہے یہ الگ بات ہے کہ کچھ چیزیں کچھ مخصوص مذاہب یا خطوں کی دریافت ہوتی ہیں لیکن اس سے پوری کی پوری انسانیت استفادہ حاصل کرتی ہے۔

حجامہ سنت طریقہ علاج ہے جو انسانیت کے لیے معراج کے موقع پر اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول کریم کو تحفہ کے طور پر پیش کیا۔ ان خیالات کاا ظہار پروفیسر حکیم ڈاکٹر چوہدری شبیر احمد راں ، پروفیسر حکیم محمد اصغر ، حکیم سید عمران فیاض، محمد اسحاق ، حکیم محمد احمد ، حکیم محمد افضل میو، حکیم محمد ابو بکر ، حکیم مخدوم اختر، حکیم محمد اسماعیل اختر ، حکیم ثاقب ، حکیم ڈاکٹر شہزادہ سبطین الحسن ، حکیم عبداللہ مجاہد، حکیم محمد ادریس ، حکیم مبشر ندیم، پروفیسر ڈاکٹر انجم ، ڈاکٹر حفیظ الرحمن اور دیگر نے مطب الفاروق حجامہ انسٹیٹیوٹ کالج روڈ پتوکی کے زیر اہتمام منعقدہ فری حجامہ کیمپ کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے بتایا کہ علاج کے مختلف اقسام ہیں جن میں ایلو پیتھک ، ہومیوپیتھک، یونانی ایورویدک ، طب نبوی، کروموپیتھی، الیکٹرو ہومیو پیتھی، کلر تھراپی، ہائیڈروپیتھی، میگنٹ تھراپی، آکو پنکچر، طب مفرداعضا(علاج بالغذا) قابل ذکر ہیں۔

حجامہ سنت موکدہ طریقہ علاج ہے جس کے ذریعے 71 سے زائد بیماریوں کا علاج بڑی کامیابی سے کیا جار ہا ہے انہوں نے مزید بتایا کہ آکو پنکچر طریقہ علاج کے طرح حجامہ طریقہ علاج میں بھی عطائیت نہیں ہو سکتی کیونکہ حجامہ صرف ماہر حجامہ ہی لگا سکتا ہے جو بیماریوں کے صحیح پوائنٹس کا انتخاب کر سکتا ہے اور جسے بیماریوں کے صحیح پوائنٹس کا علم نہ ہو وہ حجامہ نہیں لگا سکتا ۔

حجامہ کیا ہے؟

’’حجامہ عربی زبان کے لفظ حجم سے نکلا ہے‘‘ جس کے معنی کھینچنا/چوسنا ہے۔ اِس عمل میں مختلف حصوں کی کھال سے تھوڑا سا خون نکالا جاتا ہے۔ انسانی صحت کا دار و مدار جسمانی خون پر ہے اگر خون صحیح ہے تو انسان صحت مند ہے ورنہ مختلف بیماریوں کا شکار ہو جاتا ہے۔ بیماریاں اس فاسد خون کے ساتھ نکل جاتی ہیں۔

یاد رہے کہ حجامہ ایک قدیم علاج ہے اور ہمارے پیارے نبی حضرت محمدﷺ سے بھی مسنون ہے۔ اِس قدیم طریقہ علاج میں جسم کے 143 مقامات سے فاسد خون نکال کر مختلف بیماریوں کا علاج کیا جاتا ہے۔حضرت محمدﷺ نے حجامہ لگانے کو افضل عمل قرار دیا ہے۔

حجامہ سے بلڈ پریشر، ٹینشن، جوڑوں کا درد، پٹھوں کا درد، کمر کا درد، ہڈیوں کا درد، سر کا درد (درد شقیقہ) مائیگرین، یرقان، دمہ، قبض، بواسیر، فالج، موٹاپا، کولیسٹرول، مرگی، گنجاپن، الرجی، عرق النساء وغیرہ اور اس کے علاوہ 70 سے زائد روحانی وجسمانی دونوں بیماریوں کا علاج کیا جاتا ہے۔

یہ خون صاف کرتاہے اور حرام مغز کو فعال کرتا ہے، شریانوں پر اچھا اثر ہوتا ہے، پٹھوں کا اکڑاؤ ختم کرتا ہے، دمہ اور پھیپھڑوں کے امراض اور انجائنا کے لیے مفید ہے، آنکھوں کی بیماریوں کو بھی ختم کرتاہے، رحم کی بیماری ماہواری کے بند ہو جانے کی تکالیف اور ترتیب سے آنے کے لیے مفید ہے، گٹھیا عرق النساء اور نقرس کے درد کو ختم کرتا ہے، فشار خون میں آرام دیتا ہے، زہر خورانی میں مفید ہے، مواد بھرے زخموں کے لیے فائدہ مند ہے۔ جسم کے کسی حصے میں درد کو فوری ختم کرتا ہے۔

Comments

- Advertisement -