نئی دہلی : کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے سیکریٹری جنرل ڈی راجا نے کہا کشمیرمیں صورتحال اس سے کہیں خراب ہے جتنی دنیا سمجھ رہی ہے، اشیائے خوراک ، ادویات اور دیگر اشیائے ضروریہ تک رسائی نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں مظالم پر کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا چپ نہ رہ سکی، جنرل سیکریٹری ڈی راجہ نے کہاہے کہکشمیرمیں صورتحال اس سےکہیں خراب ہےجتنی دنیاسمجھ رہی ہے ، کشمیریوں کو شدید مشکلات کاسامنا ہے اور انکی اشیائے خوراک ، ادویات اور دیگر اشیائے ضروریہ تک رسائی نہیں ہے۔
ڈی راجہ نے کہاکہ بھارتی حکومت کی طرف سے آئین کی دفعہ370کی منسوخی نہ صرف غیر جمہوری بلکہ غیر آئینی اقدام ہے۔
انہوں نے کہا کہ حزب اختلات کے رہنماﺅں کو پہلے مقبوضہ کشمیر کے گورنر نے مقبوضہ علاقے کا دورہ کر کے صورتحال کا خود جائزہ لینے کی دعوت دی تھی ۔تاہم حزب اختلاف کے 11رکنی وفد جس میںڈی راجہ ، راہول گاندھی اور دیگر شامل تھے جب سری نگر کے ہوائی اڈے پر اترے تو انہیں ائیر پورٹ سے باہر جانے اور لوگوں سے ملاقات کرنے کی اجازت نہیں دی گئی ۔
انہوں نے افسوس ظاہر کیاکہ حزب اختلاف کے وفد کوسرین گر کے ہوائی اڈے سے ہی واپس جانے پر مجبور کیاگیا۔
یاد رہے ہفتے کے روز کانگریس رہنما راہول گاندھی، اپوزیشن لیڈرغلام نبی آزاد سمیت دیگراپوزیشن رہنما کے ہمراہ سری نگر پہنچے تو جہاں قابض انتظامیہ نے انھیں ایئرپورٹ سے نکلنے ہی نہیں دیا گیا اور جبراًواپس بھیج دیا تھا۔
واضح رہے مقبوضہ کشمیرمیں نافذ کرفیونے کشمیریوں کوگھروں میں قید کردیا ہےجبکہ گرفتار کشمیری نوجوانوں کوآگرہ جیل منتقل کردیا گیا ہے۔
مقبوضہ وادی میں انٹرنیٹ،موبائل سروس اورلینڈ لائن فون بدستوربند ہیں، مسلسل لاک ڈاؤن سے لوگ دواؤں اورکھانے پینے کی شدید قلت کا سامنا کررہے ہیں۔بھارتی فوجی آدھی رات کوچھاپے مارکرکشمیری نوجوانوں کوگرفتارکررہی ہے اور ان افراد کے اہلخانہ کوبھی ان کے بارے میں معلومات نہیں دی جارہیں۔