جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

شیری مزاری کی عالمی برادری سے مقبوضہ کشمیر میں خوراک اور ادویات پہنچانے کی اپیل

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیری مزاری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان جنرل اسمبلی میں کشمیر کا معاملہ اٹھائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیری مزاری نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی پامالی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری سے خوراک اور ادویات پہنچانے کی اپیل کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں جو کیا ہے اسے دنیا تسلیم نہیں کرے گی، آنے والے دنوں میں نئی دہلی پر دباﺅ میں مزید اضافہ ہو گا۔

- Advertisement -

شیریں مزاری نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر ہماری حکومت سرگرم ہے، یہ معاملہ وزیراعظم عمران خان جنرل اسمبلی میں اٹھائیں گے جبکہ 9 ستمبر کو وزیر خارجہ جنیوا جائیں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ برطانیہ، امریکہ اور فرانس سمیت تمام اہم ممالک نے بھارت کو باور کرا دیا ہے کہ یہ اس کا اندرونی معاملہ نہیں ہے۔

بھارت پاکستان سے محاذ آرائی کی طرف بڑھ رہا ہے، شیریں مزاری

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیری مزاری نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ بھارت پاکستان سے محاذ آرائی کی طرف بڑھ رہا ہے۔

شیری مزاری کا کہنا تھا کہ بھارت جان بوجھ کرایل او سی پر کشیدگی بڑھا رہا ہے، بھارت نے بغیر وارننگ ستلج میں پانی چھوڑا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں