ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

دو ایٹمی طاقتوں میں جنگ چھڑی، تو اثرات پوری دنیا تک پھیلیں گے: فواد چوہدری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان جنگ چھڑی تو اس کے اثرات دنیا تک پھیلیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے وزیر اعظم عمران خان کے خطاب کے بعد اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے کہہ دیا ہے کہ دنیا ہمارے ساتھ ہو نہ ہو، ہم کشمیریوں کے ساتھ ہیں، پاکستان امن کے ساتھ کھڑا ہے۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان نے حلف اٹھانے سے پہلے مذاکرات کی بات کی، مگر بھارت کی موجودہ حکومت مذاکرات کے لئے سنجیدہ ہی نہیں، ایٹمی طاقتیں آج آنکھوں میں آنکھیں ڈال کرکھڑی رہیں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کشمیر انشا اللہ ضرورآزاد ہوگا، جنگ چھڑی تو اس کے اثرات دنیا تک پھیلیں گے، دنیاکو اب جاننا چاہیے کہ مودی جیسا مائنڈ سیٹ نہیں چل سکتا۔

مزید پڑھیں: دنیا کا مودی کو سراہنا بیوقوفی ہے: شیریں مزاری

خیال رہے کہ آج وزیر اعظم نے کشمیر سے متعلق اہم خطاب کیا، اس موقع پر میں وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کا ’’کشمیر پالیسی‘‘ پر فیصلے کا وقت آگیا ہے، آج ساری قوم کو اعتمادمیں لینے کا وقت ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہم مذاکرات کی بات کرتےہیں، بھارت کوئی اوربات شروع کردیتاہے، اگر آج ہمارےساتھ کوئی نہیں کھڑا، تو مایوس ہونےکی ضرورت نہیں، جو آج ہمارےساتھ نہیں ہیں، وہ کل ہمارےساتھ ہوں گے، پاکستا ن کشمیر کے لیےہر حد اور ہر سطح تک جائےگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں