اشتہار

امریکی خاتون رکن کانگریس کا کشمیر میں کمیونی کیشن بحال کرنے کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکی ایوان نمائندگان کی رکن الہان عمر نے مقبوضہ کشمیر میں کمیونی کیشن بحال کرنے کا مطالبہ کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان کی رکن الہان عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق، مذہبی آزادی اور جمہوری اقدار کا احترام کیا جائے۔

امریکی خاتون رکن کانگریس نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کشیدگی کم کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

- Advertisement -

الہان عمر کا کہنا تھا کہ بھارت عالمی اداروں کو خطے تک رسائی کے مواقع فراہم کرے تاکہ صورت حال کا درست جائزہ لیا جاسکے۔

واضح رہے کہ الہان عمرکا مذکورہ بیان فرانس میں منعقد جی سیون اجلاس میں امریکی صدر ٹرمپ اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی گزشتہ روز ہونے والی ملاقات کے بعد سامنے آیا ہے۔

نریندر مودی سے ملاقات کے بعد ٹرمپ نے کہا تھا کہ پاکستان اور بھارت باہمی طور پر مسئلہ کشمیر کو حل کرسکتے ہیں، ان دونوں ممالک کی مدد کے لیے موجود ہیں۔

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا کے دوران امریکی صدر ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کی پیش کش کی تھی۔

خیال رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ 23 روز سے کرفیو نافذ ہے، انٹرنیٹ، موبائل فون سروس بھی معطل ہے جس کے باعث وادی کا پوری دنیا سے رابطہ منقطع ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں