تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

آرٹیکل 370 منسوخی کیس ، بھارتی سپریم کورٹ حکومتی فیصلے کے خلاف سماعت کرے گا

نئی دہلی : بھارتی سپریم کورٹ نے آرٹیکل 370 کی منسوخی کیس میں  حکومت کونوٹس کرتے ہوئے سات دن میں تفصیلی جواب طلب کرلیا ہے، پانچ رکنی  بینچ اکتوبر کے پہلے ہفتے میں مزید سماعت کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ میں مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا مودی سرکار کے فیصلے کیخلاف چودہ در خواستوں پر سماعت ہوئی ، تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔

سماعت میں تمام درخواستوں پر بھارتی سپریم کورٹ نےحکومت کونوٹس جاری کرتے ہوئے سات دن میں تفصیلی جواب طلب کرلیا جبکہ ایگزیکٹو ایڈیٹر کشمیر ٹائمز کی انٹرنیٹ اورمواصلاتی نظام پر پابندی ختم کرنے کی درخواست پر بھی بھارتی حکومت کو نوٹس جاری کیا۔

بھارتی سپریم کورٹ کا 5 رکنی آئینی بینچ اکتوبر کے پہلے ہفتے میں مزید سماعت کرےگا۔

مزید پڑھیں : شاہ فیصل اور شہلا راشد نے آرٹیکل370ختم کرنے کا فیصلہ بھارتی سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

خیال ریے سپریم کورٹ میں آرٹیکل 370ختم کرنےپرمقبوضہ کشمیرسے14درخواستیں دائر ہوئیں ، گذشتہ روز مقبوضہ کشمیر کے سابق بیوروکریٹ شاہ فیصل اور سماجی کارکن شہلا راشد نے مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا مودی سرکار کا فیصلہ بھارتی سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

یاد رہے بھارتی ایڈووکیٹ ایم ایل شرما، مقبوضہ کشمیر کی نیشنل کانفرنس کے رہنما محمد اکبر لون اور جسٹس ریٹائرڈ حسنین مسعودی سمیت دیگر نے آرٹیکل 370 کی منسوخی کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

سماعت میں بھارتی چیف جسٹس رنجن گوگی نے مقبوضہ کشمیرکی حیثیت ختم کرنےکی درخواست پر اعتراضات کرتے ہوئے کہا تھا اس پٹیشن میں کچھ نہیں، کیوں نہ درخواست کو ٹیکنیکل بنیادوں پر مسترد کردوں۔

واضح رہے کہ بھارتی آئین میں مقبوضہ جموں و کشمیر کو خصوصی حیثیت حاصل تھی تاہم مودی حکومت نے آرٹیکل 370 ختم کرکے یہ خصوصی حیثیت ختم کردی تھی۔

Comments

- Advertisement -