بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

ہالینڈ کا پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان میں کاروباری ماحول میں بہتری کےباعث ہالینڈ نےپٹرولیم اورایل این جی کےشعبےمیں سرمایہ کاری کااعلان کردیا، ڈچ کمپنی دو ارب اسی کروڑ ڈالرکی سرمایہ کاری کرےگی۔

تفصیلات کے مطابقہ ہالینڈ نے پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کااعلان کردیا ، ڈچ کمپنی رائل ووپاک کے وفد نے مشیرتجارت عبدالرزاق داؤد سے ملاقات کی، ڈچ کمپنی نے کیمیکل انڈسٹری میں مشترکہ منصوبےشروع کرنے پر زور دیا۔

رائل وو پاک ایل این جی ٹرمینل میں ڈیڑھ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی جبکہ کمپنی کیمیکل پلانٹ کی تعمیر کے لئے پندرہ کروڑ ڈالراور پارکو کوسٹل ریفائنری میں اسی کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔

خیال رہے رائل ووپاک کمپنی دنیا بھر میں تیل، کیمیکل، خوردنی تیل اور قدرتی گیس سے متعلق مصنوعات کو ذخیرہ کرنے اور سنبھالنے میں مہارت رکھتی ہے۔

رائل ووپک کے وفد کے سربراہ نے دونوں ممالک کے مابین طویل مدتی معاشی تعلقات قائم کرنے کے لئے پاکستان میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کرنے کی خواہش ظاہر کی۔

مزید پڑھیں :  ہالینڈ کے سرمایہ کاروں کے وفد کی کے پی ٹی کے منصوبوں میں دلچسپی

یاد رہے رواں سال فروری میں پاکستان میں تعینات ہالینڈ کی سفیرگیرارڈا آڈریانہ کورنیلیا ماریہ (آرڈی) سٹوآئس بریکن کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطح کے وفد نے کراچی پورٹ ٹرسٹ کےدفتر کا دورہ کیا تھا۔

ہالینڈ کے سرمایہ کاروں کے وفد نے کے پی ٹی کے مستقبل کے منصوبوں میں دلچسپی ظاہر کی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں