اشتہار

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی : شاہدآفریدی کا ایل او سی کے دورے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ایل او سی کے دورے کا اعلان کرتے ہوئے جمعے کو  عوام سے مزار قائد پر جمع ہونے کی اپیل کردی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا وزیراعظم کی اپیل پر جمعے کو مزار قائد پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کریں گے ، عوام سے اپیل ہے کہ جمعے کو مزارقائد پر جمع ہوں۔

شاہد آفریدی نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے جلد ایل او سی کےدورے کا اعلان کرتے ہوئے کہا 6ستمبر کو ایل او سی پر شہید ہونے والوں کے لواحقین سے ملاقات کریں گے۔

- Advertisement -

یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب میں کہا تھا کہ آخری سانس تک کشمیریوں کا ساتھ دیں گے، پاکستان کا ’’کشمیر پالیسی ‘‘پر فیصلے کا وقت  آگیا ہے ، پاکستان کشمیر کے لیےہر حد اور ہر سطح تک جائےگا، اس جمعے سے ہر ہفتے آدھا گھنٹہ کشمیری بھائیوں کے نام کریں گے۔

خیال رہے گذشتہ روز پاکستانی نژاد باکسر عامر خان نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ایل او سی کا دورہ کیا تھا، باکسرعامرخان کا کہنا تھا کہ لائن آف  کنٹرول کےچکوٹھی سیکٹرکاآج دورہ کیا، کشمیری عوام کی پریشانیاں ختم ہونی چاہئیں، مسئلہ کشمیرکاپرامن حل جلدازجلدنکالاجائے۔

دورے کے بعد باکسر عامر خان نے پاک فوج اورڈی جی آئی ایس پی آر کا شکریہ ادا کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں