منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

قومی ٹیم کی مینجمنٹ کی تلاش کے لیے 5 رکنی پینل تشکیل

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کی مینجمنٹ کی تلاش کے لیے پانچ رکنی پینل تشکیل دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کی مینجمنٹ کی تلاش کے لیے پانچ رکنی پینل بنادیا ہے، پینل میں سابق کوچ انتخاب عالم، کمنٹینر بازید خان، اسد علی، ایم ڈی وسیم خان اور ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ ذاکر خان شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پینل ٹیم مینجمنٹ کے لیے درخواست گزاروں کے انٹرویوز کرے گا.

ہیڈ کوچ اور بولنگ کوچ کے لیے امیدواروں کے انٹرویوز جمعرات کو ہوں گے، انٹرویوز کے بعد پینل سفارشات تیار کرکے چیئرمین پی سی بی احسان مانی کو بھیجے گا۔

مزید پڑھیں: مصباح الحق ہیڈ کوچ کی دوڑ میں شامل ہوگئے

دوسری جانب سری لنکن ٹیم کے دورہ پاکستان کے حوالے سے اہم مشاورتی اجلاس لاہور میں ہوگا۔

ایم ڈی پی سی بی وسیم خان اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس میں مہمان ٹیم کی سیکیورٹی اور سیریز کے لیے ٹکٹوں کی خرید وفروخت اور رقم کے حوالے سے فیصلے کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم کی کوچنگ کی دوڑ میں سابق کوچ وقار یونس، ڈین جونز اور مصباح الحق درخواستیں جمع کرچکے ہیں۔

خیال رہے کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم نے پاکستان میں محدود اوورز کی کرکٹ کھیلنے کے لیے پاکستان پہنچے گی، ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی سیریز کے شیڈول کا اعلان بھی کردیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں