جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

کراچی کی خدمت کے لیے جو آنا چاہے آسکتا ہے، وسیم اختر

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ کراچی کی خدمت کے لیے جو آنا چاہے آسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ کراچی کو 6 اضلاع اور 3 اتھارٹی میں تقسیم کردیا گیا ہے، کراچی کے مسائل حل کرنے کی کوششیں کی ہیں۔

میئر کراچی نے کہا کہ ڈی ایم سی ویسٹ میں وسائل استعمال کررہے ہیں، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے پاس بھی کچرا اٹھانے کی استعداد نہیں ہے، وفاقی حکومت سے درخواست ہے کہ ہماری مدد کرے۔

- Advertisement -

وسیم اختر نے کہا کہ فیومیگیشن کے لیے 60 گاڑیاں ہیں مگر 20 خراب ہیں، خراب گاڑیوں کو ٹھیک کرنے کے پیسے نہیں ہیں، فیومیگیشن کی گاڑیاں مرحلہ وار شہر بھیج رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ واٹر بورڈ سیوریج نظام ٹھیک کرے گا تو ہم سڑکیں بنائیں گے، ایس بی سی اے فوری غیرقانونی تعمیرات کو بھی رکوائے۔

مزید پڑھیں: مصطفیٰ کمال کی پراجیکٹ ڈائریکٹر کی حیثیت سےمعطلی عدالت میں چیلنج

میئر کراچی نے کہا کہ سینٹری اسٹاف کی 2009 کے بعد کوئی بھرتی نہیں ہوئی ہے، سالڈ ویسٹ کو اربوں کا فنڈز دیا جاتا ہے مگر شہر کا کچرا صاف نہیں کیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل میئر کراچی وسیم اختر نے کراچی کی صفائی کے لیے سابق سٹی ناظم مصطفیٰ کمال کو پراجیکٹ ڈائریکٹر گاربیج تعینات کرنے کے بعد چند گھنٹوں میں معطل کردیا تھا۔

میئر کراچی کا کہنا تھا کہ مصطفیٰ کمال اپنے باس کو مغلظات بک رہے تھے وہ خود کو نیب افسر سمجھ بیٹھے تھے۔

خیال رہے کہ مصطفیٰ کمال کی پراجیکٹ ڈائریکٹرکی حیثیت سے معطلی عدالت میں چیلنج کردی گئی ، جس میں کہا گیا ہے کہ معطلی غیرقانونی قرار دے کر 3ماہ میں صفائی کا موقع دیا جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں