ہفتہ, فروری 8, 2025
اشتہار

کشمیر کا غیر قانونی الحاق مسلمانوں کو نشانہ بنانے کی وسیع پالیسی کا حصہ ہے: وزیر اعظم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ دنیا کو خبردار ہونا چاہیئے کہ کشمیر کا غیر قانونی الحاق مسلمانوں کو نشانہ بنانے کی وسیع پالیسی کا حصہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت سمیت دنیا بھر کے میڈیا پر مودی حکومت کی جانب سے مسلمانوں کی نسل کشی پر رپورٹس شائع ہورہی ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ان رپورٹس پر دنیا کو خبردار ہونا چاہیئے کہ کشمیر کا غیر قانونی الحاق مسلمانوں کو نشانہ بنانے کی وسیع پالیسی کا حصہ ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ملک بھر میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا گیا تھا۔ مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ آج پورا پاکستان کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے، کشمیری بہت مشکل وقت سے گزر رہے ہیں۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ تقریباً 80 لاکھ کشمیری گزشتہ 4 ہفتے سے کرفیو میں محصور ہیں، ہم سب کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کے دکھ درد میں شریک ہیں۔ انتہا پسند ہندو چاہتے ہیں بھارت سے مسلمانوں کو نکال دیں۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ آر ایس ایس چاہتی ہے بھارت میں صرف ہندو رہیں اور اس نظریے کی بنیاد پر کشمیریوں پر مظالم ڈھا رہی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں