12.3 C
Dublin
جمعرات, مئی 16, 2024
اشتہار

سعودی عرب میں پہلے سرکاری سکول کے قیام کے 111 سال مکمل

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض :سعودی عرب کے پرانے اسکولوں میں مکہ معظمہ میں قائم الرحمانیہ اسکول مملکت کا پہلا سرکاری اسکول ہے جس کی عمر 111 سال ہے۔

تفصیلات کےمطابق سعودی عرب کی وزارت تعلیم کی ویب سائٹ پر پوسٹ کردہ تصاویر اور ایک دستاویز کے مطابق الرحمانیہ اسکول 1330ھ کو قائم کیا گیا، اس اسکول کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ مملکت آل سعود کے بانی شاہ عبدالعزیز آل سعود نے بھی اس اسکول کا وزٹ کیا۔

رحمانیہ اسکول کے سابق پرنسپل خالد الحسینی نے کہا کہ 1441ھ کو رحمانیہ اسکول نے اپنے طویل تعلیمی دورانیے کے 111 سال مکمل کرلیے ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ الشیخ محمد حسین خیاط اس اسکول کے بانی تھے، سنہ 1354ھ تک اس اسکول کومسعیٰ اسکول کے نام سے یاد کیا جاتا، اس کے بعد اس کی عمارت الصفا منتقل کی گئی۔

حرم مکی شریف کی 13756ھ میں توسیع کے بعد یہ اسکول القرارہ کالونی میں منتقل ہوگیا اور اس کے بعد یہ سعودی عرب کی وزارت تعلیم کے ماتحت کام کررہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں