جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

بھارت میں اس وقت مودی کی نہیں آر ایس ایس کے غنڈوں کی حکومت ہے، اسد قیصر

اشتہار

حیرت انگیز

چارسدہ : اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ بھارت میں اس وقت مودی کی نہیں آر ایس ایس کے غنڈوں کی حکومت ہے، کشمیر کے حوالے سے ہمارے تمام آپشن امن کے ہیں، سی پیک پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے چارسدہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، اسپیکرقومی اسمبلی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر ک یموجودہ صورتحال پر پر او آئی سی اجلاس کے فیصلوں کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے کشمیرکی متنازع حیثیت ختم کرکے عالمی قوانین خلاف ورزی کی، مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے بھارت کے فیصلے سے ان کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے آچکا ہے۔

اسد قیصر کا مزید کہنا تھا کہ بھارت میں اس وقت مودی کی نہیں آر ایس ایس کی حکومت ہے، مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے ہمارے تمام آپشن امن کے لیے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ سی پیک پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، بعض ایم این ایز کے پروڈکشن آرڈرز دینے میں قانونی پیچیدگیاں ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں