اسلام آباد : وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا مودی پر پاگل پن کا دورہ پڑا ہے، مودی کے اقدامات کے بعد کشمیر آزادی کے آخری مرحلے میں ہے ، ہم آزادی کے جس سفر پر نکلے ہیں ان کی دعائیں قبول ہونے والی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اپنے بیان میں کہا پاکستان پہلا ملک ہے، جس نے چین کو تسلیم کیا، 1972پاک چائنہ اسٹریٹجک پارٹنرز بنے، پاکستان کی ہر حکومت نے چین سے تعلقات کو بڑھایا۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ آنے والے وقتوں میں گوادر چین کے لئے میجر آئل حب بنے گا، وزیراعظم کی ہدایت پرخصوصی اکنامک زونزبنا رہے ہیں، چائنیز سرمایہ کاروں کو پاکستان میں خوش آمدید کہتا ہوں۔
چائینز کمپنیاں آئیں اورسولر انرجی میں سرمایہ کاری کرے
وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کہا سولرانرجی میں ملین میگا واٹس پیدا کرنے کے پاکستان میں مواقعے ہیں، چائینز کمپنیاں آئیں اورسولر انرجی میں سرمایہ کاری کرے۔
بھارت کے حوالے سے وفاقی وزیر کا کہنا تھا مودی کے اقدامات کے بعد کشمیر آزادی کے آخری مرحلےمیں ہے، دنیا نے دیکھا ہے مودی نے آسام میں کیاکیا۔
مودی پرپاگل پن کادورہ پڑا ہے
فواد چوہدری نے کہا مودی پرپاگل پن کادورہ پڑا ہے، سو سو سال سے رہنے والوں کو بے دخل کرنے کا منصوبہ ہے، مودی کے خلاف طاقتور آوازاٹھ رہی ہے، ہم آزادی کے جس سفر پر نکلے ہیں ان کی دعائیں قبول ہونے والی ہیں، آزادی تک پورا پاکستان کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے۔
وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا کہنا تھا کہ مودی کےپاگل پن سے پورا بھارت مشکلات کاشکارہے، من موہن سنگھ تک نے کہہ دیاکہ بھارتی معیشت تباہ ہوگئی ہے، مودی مظالم کرکے دنیا کی توجہ اصل مسئلےسے ہٹانا چاہتا ہے۔
مودی بھارت تک میں علیحدہ ہوچکے ہیں
انھوں نے مزید کہا مودی بھارت تک میں علیحدہ ہوچکے ہیں، ہٹلر نہیں مان رہا تھا،جرمنی تباہ ہوا اور اسے خود کشی کرنا پڑی، مودی کی پالیسی بھی ہٹلر جیسی ہے۔
اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ دونوں پارٹیاں میرےابوکوچھوڑدوسےآگےنہیں نکل رہیں، ہم توکہہ رہے ہیں لے جائیں ابوؤں کو بس ملک کا پیسہ واپس کردیں، وہ کہتے ہیں ابوؤں کوچھوڑدو، ہم کہتے ہیں پیسے دو ابو لو۔
انھوں نے مزید کہا کہ فضل الرحمان نےکشمیرپرایک جلسی تک نہیں نکالی۔