راولپنڈی: وزیراعظم عمران خان نے ایئرہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ دیا ہے، اس موقع پر انھوں نے فضائی دفاع سےمتعلق پاک فضائیہ کےکردارکی تعریف کی.
پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کو ایئر ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر گارڈ آف آنر دیا گیا.
وزیراعظم نے یادگار شہدا پرحاضری دی اورپھول چڑھائے، ا نھوں نے پاک فضائیہ کےکردارکی تعریف کی.
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ نے اس سال فروری میں ایریل ڈیفنس کا شاندارمظاہرہ کیا، پاک فضائیہ کا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھی کردارقابل تحسین ہے.
مزید پڑھیں: کشمیر کا غیر قانونی الحاق مسلمانوں کو نشانہ بنانے کی وسیع پالیسی کا حصہ ہے: وزیر اعظم
ان کا کہنا تھا کہ وطن کامثبت تشخص ہو یا تعمیری سرگرمیاں، پاک فضائیہ آگے آگے رہی. اس دورے میں وزیر خارجہ،وزیر دفاعی پیداوار، مشیر خزانہ، مشیراطلاعات بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے.