جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

کراچی، ایس ایچ او سرور کمانڈو کی عزیزہ کی ہلاکت، ایم کیو ایم لندن کا ٹارگٹ کلر گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد کے علاقے گلستان جوہر میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہونے والی ایس ایچ او سرور کمانڈو کی عزیزہ کو قتل کرنے والا ٹارگٹ کلر گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں ایس ایچ او سرور کمانڈو کی سالی کی ہلاکت کے واقعے میں ملوث ملزم فیصل کالا کو شاہ فیصل کالونی سے گرفتار کرلیا گیا، گرفتار ملزم کا ویڈیو بیان اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلیا۔

ملزم فیصل نے ویڈیو بیان میں سنسنی خیز انکشافات کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ صبح گلستان جوہر پہنچا، گھر کے گراؤنڈ فلور پر اسلحے کی زور پر فیملی کو یرغمال بنایا۔

- Advertisement -

ملزم کا کہنا تھا کہ ایک شخص کو گن پوائنٹ پر رکھ کر اوپری منزل پر گئے، اوپری منزل پر گیٹ کھلوانے کی کوشش کی، اوپر موجود افراد نے فائرنگ کی جس پر ہم فرار ہوگئے۔

مزید پڑھیں: کراچی، ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ، پولیس افسر کی قریبی رشتے دار جاں بحق

گرفتار ملزم فیصل کے مطابق فائرنگ کی وجہ سے گاڑی چھوڑ کر رکشے میں فرار ہوئے، اسلحہ اورنگی ٹاؤن میں اپنے ساتھیوں کے پاس رکھا ہوا تھا۔

ملزم فیصل کا کہنا تھا کہ شہر میں ان گنت وارداتیں کرچکا ہوں تعداد یاد نہیں ہے، اسلحہ برآمدگی سمیت دیگر وارداتوں میں گرفتار بھی ہوچکا ہوں۔

گرفتار ملزم نے کہا کہ واردات کے بعد جب گھر میں چھپا ہوا تھا تو گیس لیکیج سے جل گیا تھا، ساتھی عظمت، انور گرینیڈ اور رحمت بھائی ہیں ابھی روپوش ہیں۔

یاد رہے کہ 26 اگست کی صبح گلستان جوہر میں ڈاکوؤں نے گھر میں گھس کر ڈکیتی کی کوشش کی تھی اور مزاحمت کرنے پر سرور کمانڈو کی سالی ڈاکٹر عائشہ کو ہلاک کردیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں