تازہ ترین

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض: وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد اور...

پاکستان کیلیے آئی ایم ایف کی 1.1 ارب ڈالر کی قسط منظور

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان...

تربیتی پرواز میں انسٹرکٹر بے ہوش، ٹرینی پائلٹ کی پہلی پرواز میں کامیاب لینڈنگ

سڈنی : میکس سلویسٹر نامی شخص کےتربیت کے پہلے روز ہی طیارے کی باحفاظت لینڈنگ میں کامیاب ہوگیا، مذکورہ شخص کا انسٹرکٹر دوران پرواز اچانک بے ہوش ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق اگر آپ طیارہ اڑانے کی تربیت لے رہے ہوں اور پہلے ہی دن آپ کو خود لینڈنگ کرنی پڑے تو کرپائیں گے، ایسا ہی ایک واقعہ آسٹریلیا میں پیش آیا انسٹرکٹر کے دوران پرواز طبعیت کی خرابی کے باعث اچانک بےہوش ہونے پر 29 سالہ میکس سلویسٹرنامی شخص کو تربیت کے پہلے ہی روز خود طیارہ لینڈ کرنا پڑا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ میکس سلویسٹر سنگل انجن والے سیسنا طیارے میں سوار ہوئے تو ان کے بیوی اور بچے بھی ان کی تربیت کا مظاہرہ کرنے ایئرپورٹ پر موجود تھے کہ اچانک انسٹرکٹر رابرٹ مولارڈ بے ہوش ہوگئے، جس کے بعد میکس کے باس دو نشتوں والے طیارے کو خود لینڈ کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں بچا تھا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے مغربی اسٹریلیا کے ایئرٹریفک کنٹرول سے رابطہ کرکےساری صورتحال سے آگاہ کیااور طیارے کی لینڈنگ کےلیے رہنمائی لی۔ میکس کے رابطہ کرنے پر ٹریفک کنٹرولر نے سوال کیا آپ جہاز اڑانا جانتے ہیں؟ جس پر میکس نے بتایا کہ ’یہ میری پہلی کلاس ہے‘۔

میڈیا ذرائع کا کہنا تھا کہ میکس سلویسٹر نے ایک گھنٹے کی تگ و دو کے بعد طیارے کو پرتھ ایئرپورٹ پر باحفاظت طریقے سے اتار لیا ، جس کے بعد انسٹرکٹر رابرٹ مولارڈ کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

اس دوران ٹریفک کنٹرولر مستقل میکس کو پُرسکون رہنے کی تاکید کرتے رہے۔

آسٹریلیا کے فلائنگ اسکول کا کہنا ہے کہ 28 برسوں میں ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ کسی اناڑتی نے تربیت کے پہلےہی روز طیارے کو خود لینڈ کیا ہو۔ البتہ اس حیران کن کارکردگی کے باوجود میکس کو پائلٹ کا سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کےلیے کافی مراحل طے کرنا ہوں گے۔

Comments

- Advertisement -