اشتہار

اماراتی شہری کے پاس 10 لاکھ ڈالر کیسے آئے؟

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی :عالمی ہوائی اڈے پر لاٹری ٹکٹ خریداپنی قسمت آزمانے والے اماراتی شہری نے دس لاکھ امریکی ڈالر (15 کروڑ سے زائد پاکستانی روپے) کی رقم انعام میں جیت لی۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں فروخت ہونے والی ڈیوٹی فری لاٹری ملینیئم ملینئرنے اس دفعہ اماراتی شہری کی زندگی بدل دی، ہارون الملّا نامی شخص نے منگل کے روز ہونے والی قرعہ اندازی میں لاٹری کا پہلا انعام یعنی 10 لاکھ امریکی ڈالر جیتے ہیں۔

اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ سنہ 1999 کے بعد 2019 تک ایک ملین ڈالر کی لاٹری جیتنے والا یہ دسواں اماراتی شہری ہے۔

- Advertisement -

مقامی میڈیا کا کہناتھا کہ الملّا نے قسمت بدلنے والی لاٹری کا ٹکٹ آن لائن خریدا تھا۔

ہارون الملّا کا کہنا تھا کہ ’میں دبئی میں ملینیئم ملینئر ٹکٹ ڈیوٹی فری لاٹری کمپنی کی شکر گزار ہوں، میں نے متعدد مرتبہ اپنی قسمت آزمائی ، پھر مجھے خیال آیا کہ شاید میں بد نصیب ہوں لیکن پھر بھی مسلسل ٹکٹ خریدتارہا اور اب دعاؤں نے مجھے جیتوایا ہے‘۔

خلیج ٹائم کے مطابق لاٹری کا دوسرا انعام 43 سالہ ریزا ڈولے نامی آسٹریلین شہری نے جیتا ہے جو گزشتہ کئی برس سے دبئی میں ہی مقیم ہیں، آسٹریلوی شہری نے انعام میں بیش قیمت بینٹلی کار جی ٹی 1730 اپنے نام کی ہے۔

دبئی میں بینک کی ملازمت کرنےوالے ریزا ڈولےکا کہنا تھاکہ میں گزشتہ 10 برس سے دبئی میں ملازمت کررہا ہوں، مجھے انعام میں قیمتی گاڑی جیتنے پر بے حد خوشی محسوس ہورہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں