جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

حکومت نے مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پراٹھایا، فردوس عاشق اعوان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ عالمی برادری اب مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی جانب سے ڈھائے جانے والے مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر کھل کر بات کر رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے موثر خارجہ پالیسی کے ذریعے مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اٹھایا ہے اور بھارت کا فسطائی چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی جانب سے ڈھائے جانے والے مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر کھل کر بات کر رہی ہے۔

- Advertisement -

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے بھارت کے غیرقانونی اقدام کے بعد مسئلہ کشمیر پر عالمی برادری سے رابطہ کرکے پاکستان کا موقف اُجاگر کیا جو گزشتہ دس سال کے دوران عالمی فورمز پر کسی نے اتنے موثر انداز میں پیش نہیں کیا۔

معاون خصوصی نے کہا کہ ان موثر کوششوں سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس دیرینہ مسئلے کے حل کے لیے ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیشکش کی جبکہ سلامتی کونسل نے 50 سال بعد مسئلہ کشمیر پر اجلاس بلایا جو پاکستان کی ایک بڑی سفارتی کامیابی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کے لیے اپنا فعال کردار ادا کرنا چاہیے کیونکہ یہ ان کی قومی ذمہ داری ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں