ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

سندھ حکومت پی ٹی آئی کو دیوار سے نہ لگائے، فیصل واوڈا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا سندھ حکومت پی ٹی آئی کودیوارسےنہ لگائے، اربوں روپے ملنے کے باوجود سندھ میں کام نہیں ہوا، کوئی مخالفت یا سیاست کرتا ہے تو کرے احتساب سب کا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے میڈیا سے گفتگو میں کہا سندھ حکومت کو وفاق اور وفاق کو سندھ حکومت کی مدد کرنی چاہیے، کراچی کو صاف کرنے کے لئے ہم سب کو مل کر کام کرنا چاہیے۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی واضح کہہ چکی ہے احتساب پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، کوئی مخالفت یا سیاست کرتا ہے تو کرے احتساب سب کا ہوگا،  سوچنا چاہیے ایک دوسرے سے جھگڑے سے لوگوں کو نقصان ہوتا ہے۔

کوئی مخالفت یا سیاست کرتا ہے تو کرے احتساب سب کاہوگا

- Advertisement -

وفاقی وزیر آبی وسائل نے کہا سندھ حکومت پی ٹی آئی کو دیوار سے نہ لگائے، سب کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں، مل کر کام کرنا ہوگا، اربوں روپے کے فنڈز ملے ہیں لیکن سندھ میں کام نہیں ہوا۔

 وفاقی سطح پرجو بھی ہوسکتا ہے کروں گا

ان کا کہنا تھا کہ سیاسی مفادسےبالاترہوکرکراچی کےمسائل حل کرنا ہوں گے ، کراچی میں عوام بدترین زندگی گزار رہے ہیں، کچھ علاقوں میں پانی آرہاہے کچھ علاقے محروم ہیں، کہیں سے کچرا اٹھایا جا رہا ہے کہیں گندگی کے ڈھیرہیں۔

فیصل واوڈا نے کہا وفاقی سطح پرجو بھی ہوسکتا ہے کروں گا، سندھ حکومت بھی تعاون کرے، اسلام آباد سے ایک وفد ساتھ آیا ہے، مسائل حل کرنا چاہتے ہیں، اسکولوں سے متعلق بھی مسائل توجہ طلب ہیں، سیوریج کے مسائل بھی فوری حل کرنے کی ضرورت ہے۔

سیاسی اختلافات اپنی جگہ کراچی کےمسائل مل کرحل کریں گے

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ نئے پاکستان میں سینئراورجونیئرکاکھیل ختم ہوگیا،مل کرکام کرناہوگا، سیاسی اختلافات اپنی جگہ کراچی کےمسائل مل کر حل کریں گے ۔

انھوں نے مزید کہا کراچی میں اسکولزکی بہتری کیلئےبھی اقدامات کی ضرورت ہے، کراچی کےمختلف علاقوں سےبارش کےپانی کی نکاسی ہوچکی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں