اشتہار

ہری کین ڈوریان، جزائر بہاماس پر قہر برسانے کے بعد امریکا کی سمت بڑھنے لگا

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: ہرکین ڈوریان کی تباہ کاروں کا سلسلہ جاری ہے، سمندری طوفان بیس زندگیاں لے گیا، طوفان کا اگلا نشانہ امریکی ریاستیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کیوبا اور امریکی ریاست فلوریڈا کے درمیان واقع جزائر بہاماس پر ہرکین ڈوریان نے تباہی مچا دی.

طاقتور طوفان کے باعث بیس افراد جان سے گئے، زخموں‌ کی تعداد سیکڑوں میں ہے، کئی گھر تباہ ہوگئے. انفرا اسٹرکچر کو بھی شدید نقصان پہنچا.

- Advertisement -

بحیرہ کریبیین کے اس جزیرے کے سرکاری اہل کار کی جانب سے ایک بیان میں مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے.

مزید پڑھیں: سمندری طوفانوں کو جوہری بم سے ختم کردیا جائے، ٹرمپ کی انوکھی منطق

تجزیہ کاروں کے مطابق اس طوفان کے باعث جزائر کو سات بلین ڈالر کا نقصان ہوا، جس سے فوری سنبھلنا آسان نہیں ہوگا.

طوفان کے ساتھ آنے والے جھکڑوں کی رفتار تین سو کلومیٹر فی گھنٹہ تک ریکارڈ کی گئی، اس طوفان کے باعث 70 ہزار افراد محصور  ہوگئے، انھیں خوراک اور ادویہ کی قلت کا سامنا ہے.

اقوام متحدہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق ان افراد اشیائے خورونوش، صاف پانی، رہائشی خیموں اور ادویہ کی اشد ضرورت ہے۔ اب یہ طاقتور سمندری طوفان امریکا کے مشرقی ساحلی علاقوں کی طرف بڑھ رہا ہے.

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں