جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

ایشز سیریز، اسمتھ نے انگلش بولرز کا بھرکس نکال دیا، ڈبل سنچری جڑ دی

اشتہار

حیرت انگیز

اولڈ ٹریفورڈ: ایشیز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلوی بلے باز اسٹیون اسمتھ نے انگلش بولرز کا بھرکس نکالتے ہوئے ڈبل سنچری جڑ دی۔

تفصیلات کے مطابق ایشیز سیریز میں گردن پر گیند لگنے کے بعد واپسی کرنے والے آسٹریلوی بلے باز اسٹیون اسمتھ نے انگلش بولرز کے ناک میں دم کردیا اور سیریز میں تیسری سنچری بنا ڈالی، آسٹریلوی نے اپنی اننگز 497 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کردی، دن کے اختتام پر انگلینڈ نے ایک وکٹ کے نقصان کے 23 رنز بنائے ہیں۔

ایشیز سیریز میں آسٹریلیا نے گزشتہ روز ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ تو اوپنر ڈیوڈ وارنر بغیر کوئی رن بنائے اسٹیورٹ براڈ کا شکار بنے، دوسرے اوپنر ہیرس بھی 13 رنز بنا کر براڈ کا نشانہ بنے۔

- Advertisement -

اسٹیو اسمتھ اور لباچنگے نے ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا اور سو رنز کی شراکت داری قائم کی پھر لباچنگے 67 رنز بنا کر اسمتھ کا ساتھ چھوڑ گئے لیکن اسمتھ دوسرے اینڈ پر ڈٹے رہے اور 211 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔

اسمتھ نے کیریئر کی 26 ویں سنچری بنائی ہے وہ کلینڈر ایئر میں ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں، یاد رہے کہ اسمتھ نے آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں بھی بھارتی کپتان ویرات سے پہلی پوزیشن چھین لی تھی۔

آسٹریلوی کپتان ٹم پین نے سیریز میں اپنی پہلی نصف سنچری اسکور کی وہ 58 رنز بنا کر اوورٹن کا نشانہ بنے جبکہ فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے جارحانہ 54 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

انگلش بولرز اسٹیورٹ براڈ نے تین کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا جبکہ اسپنر لیچ اور فاسٹ بولر اوورٹن نے دو، دو وکٹیں اپنے نام کیں۔

واضح رہے کہ پانچ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے، سیریز کا ایک میچ ڈرا ہوگیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں