اشتہار

سوڈان کے سابق صدر عمرالبشیر کی معزولی کے بعد 18 رکنی پہلی کابینہ کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

خرطوم‌ :‌ سوڈان کے وزیراعظم عبداللہ حمدوک نے اٹھارہ وزراء پر مشتمل اپنی نئی حکومت کی تشکیل کا اعلان کردی اہے، یہ اپریل میں سابق مطلق العنان صدر عمرحسن البشیر کی معزولی کے بعد ملک میں پہلی باضابطہ حکومت ہے۔

تفصیلات کے مطابق عبداللہ حمدوک نے نیوزکانفرنس میں اپنی اس اٹھارہ رکنی کابینہ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ بعد میں دو مزید وزراءنامزد کریں گے،انھوں نے بتایا کہ ان کی کابینہ میں تین خواتین وزراءشامل ہیں۔ان میں اسماءعبداللہ کو وزارت خارجہ کا قلم دان سونپا گیا ہے اور سوڈان کی تاریخ میں پہلی خاتون وزیر خارجہ ہیں۔

عالمی بنک سے تعلق رکھنے والے ماہرمعیشت ابراہیم البداوی کو وزیرخزانہ مقرر کیا گیا ہے،عادل ابراہیم کو توانائی اور کان کنی کی وزارت سونپی گئی ہے۔

- Advertisement -

سوڈانی فوج نے نئی کابینہ میں اپنے دو وزراء نامزد کیے ہیں۔لیفٹیننٹ جنرل جمال عمر کو وزیر دفاع اور ادریس الطریفی کو وزیر داخلہ نامزد کیا ہے۔

وزیراعظم عبداللہ حمدوک نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ معاشرے کے تمام طبقات کو کابینہ میں نمایندگی دی گئی ہے اور اسی وجہ سے اس کی تشکیل میں بھی تاخیر ہوئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے امن کی تیاری کے لیے ایک ذیلی کمیٹی تشکیل دی ہے،یہ امن کمیشن کے قیام کے لیے فریم ورک وضع کرے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں