اسلام آباد: پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان نے یوم دفاع پر فوجی جوانوں کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب ان کی بدولت محفوظ زندگی گزار رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان نے اپنے پیغام میں کہا کہ یوم دفاع پر فوجی جوانوں کوخراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔
On #DefenceDay Pakistan we pay tribute to all our soldiers everywhere in the country, serving on the frontlines and giving of their lives without missing a heartbeat. We are all safe to lead our lives as we do because of them. 🙏Salute the martyrs, and their brave families.
— SenatorSherryRehman (@sherryrehman) September 6, 2019
شیری رحمان نے کہا کہ فوجی جوان اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں، ہم سب ان کی بدولت محفوظ زندگی گزار رہے ہیں۔
ملک بھرمیں یوم دفاع کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے منایا جا رہا ہے
واضح رہے کہ ملک بھر میں یوم دفاع یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر منایا جا رہا ہے جس کا مقصد وطن عزیز کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کے ساتھ ساتھ بھارت مقبوضہ کشمیر میں مظلوم کشمیریوں کے ساتھ پاکستانی عوام کی حمایت کا اعادہ کرنا ہے۔
یوم دفاع پاکستان پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دن کا آغاز 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی سے ہوا، نماز فجر کے بعد مساجد میں ملکی سلامتی اور کشمیریوں کی آزادی کی دعائیں کی گئیں۔
شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے جی ایچ کیو میں یوم دفاع کی مرکزی تقریب منعقد ہوئی۔ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔