اشتہار

شیخوپورہ، ڈیوٹی پر مامور لیڈی کانسٹیبل کو تھپڑ مارنا وکیل کو مہنگا پڑگیا

اشتہار

حیرت انگیز

شیخوپورہ: پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور لیڈی کانسٹیبل کے ساتھ وکیل کو بدتمیزی کرنا مہنگا پڑگیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں ڈیوٹی پر مامور لیڈی کانسٹیبل کے ساتھ احمد مختار نامی وکیل نے بدتمیزی کی اور تھپڑا مارا جس پر ڈی پی او شیخوپورہ نے فوری نوٹس لے لیا۔

ڈی پی شیخوپورہ کے حکم پر ملزم احمد مختار نامی وکیل کو گرفتار کیا گیا۔

- Advertisement -

ملزم کو لیڈی کانسٹیبل سے بدتمیزی اور تھپڑ مارنے پر اسی خاتون کانسٹیبل کے ہاتھوں اس کو عدالت میں پیش کیا گیا۔

ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ملزم کی تصویر شیئر کی جو حوالات میں بند ہے اور دیکھا جاسکتا ہے کہ لیڈی کانسٹیبل ملزم کو عدالت میں پیش کررہی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل رحیم یار خان پولیس نے اے ٹی ایم سے کارڈ چرانے والے صلاح الدین کو دوران حراست مبینہ طور پر تشدد کرکے ہلاک کردیا تھا۔

صلاح الدین کی موت کا وزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے پولیس افسران کو معطل کردیا تھا، سوشل میڈیا پر صلاح الدین کو انصاف فراہم کرنے کے لیے لوگوں نے اے ٹی ایم مشین کے پاس زبان چڑا کر سیلفیاں لینا شروع کردی تھیں۔

مقتول صلاح الدین کے والد کا کہنا تھا کہ بیٹا ذہنی معذور تھا اور ہم نے اسی لیے اس کے ہاتھ پر نام اور گھر کا پتا لکھوایا ہوا تھا کہ وہ کہیں گم ہوجائے تو عوام اسے گھر پہنچادیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں