اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدارہی رہیں گے، وزیر اعظم عمران خان کو دو ٹوک اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدارہی رہیں گے، ان پر عائد کیے جانے والے الزامات میں ذرا بھی سچائی نہیں۔

یہ بات انہوں نے اے آر وائی نیوز کے تجزیہ کار چوہدری غلام حسین سے ملاقات میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

اس حوالے سے تجزیہ کار چوہدری غلام حسین نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ میری وزیر اعظم عمران خان بات ہوئی تو میں نے ان سے کہا کہ آج کل پنجاب میں افواہوں کا بازار گرم ہے کہ کون وزیر اعلیٰ بنے گا اور کون نہ بنے۔

ان لوگوں کے مختلف نام سامنے آرہے ہیں جو اس دوڑ میں شامل ہیں، کیا مستقبل قریب میں پنجاب میں وزیر اعلی کی تبدیلی ممکن ہے؟

جس کے جواب میں وزیر اعظم عمران خان نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ جب تک پاکستان میں پی ٹی آئی کی حکومت ہے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ہی رہیں گے۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ان پر عائد کیلئے جانے والے الزامات کی میں نے تحقیقات کروائی ہیں ان میں ذرا بھی صداقت نہیں۔ اس کے علاوہ بھی اگر کرپشن کے حوالے کسی بھی قسم کی خبر ملی تو اس کی شفاف تحقیقات کی جائیں گی۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ پنجاب ملاقات، سیاسی و انتظامی امور پر تبادلہ خیال

واضح رہے کہ آج وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ملاقات کی تھی اس موقع پر صوبے کی صورتحال پر تبادلہ خیا ل کیا گیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب پولیس کی حراست ملزمان کی ہلاکتوں پر تشویش کا اظہار کیا۔

انہوں نے پنجاب میں مہنگائی کی روک تھام اور پولیس اصلاحات کے عمل میں تیزی لانے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے سردار عثمان بزدار کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے پنجاب کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیا ل کیا اور ترقیاتی منصوبوں پر بھی بات کی گئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں