اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ ہندوبالادستی کی پالیسیاں مسلمانوں کے قتل عام کا سبب بن سکتی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیری مزاری نے اپنے پیغام میں کہا کہ آرایس ایس اورنازی ملیشیا ایک سی ہیں۔
وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق نے کہا کہ ہندوبالادستی کی پالیسیاں مسلمانوں کے قتل عام کا سبب بن سکتی ہیں۔
So when will world realise Rogue Modi Govt's fascist, Hindu- Supremacist-driven policies could lead to a potential genocide of Muslims? The RSS gangs akin to the Brownshirts of Nazi Germany! #KashmirBleedsUNSleeps https://t.co/heoMGVMYsU
— Shireen Mazari (@ShireenMazari1) September 9, 2019
مقبوضہ کشمیرمیں 36ویں روز بھی کرفیو
مقبوضہ کشمیر میں آج مسلسل 36ویں روز بھی کرفیو برقرار ہے اور مواصلات کا نظام مکمل پر معطل ہے، قابض انتظامیہ نے ٹیلی فون سروس بند کررکھی ہے جبکہ ذرائع ابلاغ پرسخت پابندیاں عائد ہیں۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مواصلاتی نظام کی معطلی، مسلسل کرفیو اور سخت پابندیوں کے باعث لوگوں کو بچوں کے لیے دودھ، زندگی بچانے والی ادویات اور دیگر اشیائے ضروریہ کی شدید قلت کا سامنا ہے۔
یاد رہے کہ پانچ اگست کو مودی سرکار نے کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والے بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 اے کو ختم کردیا تھا۔
راجیہ سبھا میں بل کے حق میں 125 جبکہ مخالفت میں 61 ووٹ آئے تھے، بھارت نے 6 اگست کو لوک سبھا سے بھی دونوں بل بھاری اکثریت کے ساتھ منظور کرالیے تھے۔