اشتہار

آرمی چیف سے امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر کی ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے امریکی سینٹ کام کمانڈر جنرل میکینزی سے ملاقات میں افغانستان اور کشمیر کی صورتحال پربھی تبادلہ خیال کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل میکینزی سے ملاقات ہوئی۔

جی ایچ کیو میں ہونے والی اس  ملاقات میں جیواسٹریٹجک ماحول اورعلاقائی سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت ہوئی جبکہ افغانستان اور کشمیر کی صورتحال پربھی تبادلہ خیال ہوا۔

- Advertisement -

خیال رہے جمعے کو امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل کینتھ میکنزی 17 رکنی دفاعی وفدکے ہمراہ پاکستان پہنچے تھے۔

یاد رہے دو روز قبل  امریکی نائب وزیر دفاع رینڈل شریور نے کہا تھا کہ پاکستان اور امریکی افواج کے مابین بہترین تعلقات کار ہیں، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قابل قدر کردار ادا کیا، علاقے میں امن کے لیے پاکستان کی قیادت کے کردار کو سراہتے ہیں۔

مزید پڑھیں :  پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قابل قدر کردار ادا کیا، امریکا کا اعتراف

اس سے قبل گذشتہ ماہ کے آغاز میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی تھی ، ملاقات میں افغانستان  کی موجودہ صورتحال سے متعلق امورپر بات چیت کی گئی۔

دونوں شخصیات کی ملاقات میں پاک امریکہ مشترکہ مقاصد کے حصول کیلئے تعاون اور اقدامات جاری رکھنے پر اتفاق کیا تھا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا تھا کہ پاکستان خطے میں دیرپا امن کیلئے تمام تر اقدامات یقینی بنائے گا، فروغ امن کیلئے اپنی بھرپور صلاحیتیں استعمال کرے گا۔ زلمےخلیل زاد نے قیام امن کیلئے پاکستان کی سنجیدہ کوششوں کی تعریف کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں