تازہ ترین

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض: وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد اور...

پاکستان کیلیے آئی ایم ایف کی 1.1 ارب ڈالر کی قسط منظور

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان...

ہمارے لیے قرضوں کا جال موت کا پھندا بن گیا ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے...

تھپڑ مارے گئے، کہا گیا وکیلوں سے پنگے کا انجام نہیں جانتیں، لیڈی کانسٹیبل فائزہ

لاہور: فیروزوالا میں وکیل کے تشدد کا نشانہ بننے والی لیڈی کانسٹیبل فائزہ کا کہنا ہے کہ پڑھے لکھے وکیل نے گالیاں دیں، تھپڑ مارے اور دھمکیاں دیں کہ وکیلوں سے پنگے کا انجام نہیں جانتی ہو۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر فیروزوالا میں وکیل کے تشدد کا نشانہ بننے والی لیڈی کانسٹیبل فائزہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وکیل نے گالیاں دیں، تھپڑ مارے، ہتھکڑی لگا کر وکیل کو عدالت میں پیش کیا تو وکلا نے غصہ نکالا۔

کانسٹیبل فائزہ کے مطابق عدالت میں وکلا کا دباؤ دیکھ کر پولیس والے بھی ہاتھ باندھے کھڑے رہے۔

فائزہ کا کہنا تھا کہ شور مچا ہے کہ وکیل کی ضمانت ہوگئیم، اب پولیس کچھ نہیں کرسکتی، کردار کشی کی جارہی ہے لیکن ابھی استعفیٰ نہیں دیا ہے۔

کانسٹیبل فائزہ نے کہا کہ وہ یونیفارم میں تھی جب اس پر حملہ کیا گیا، کوئی بھی لڑکی عزت نفس پر حملہ برداشت نہیں کرے گی، اعلیٰ افسران مدد کریں۔

مزید پڑھیں: وکیل کے تشدد کا شکار لیڈی کانسٹیبل فائزہ کہاں چلی گئیں؟

واضح رہے کہ لیڈی کانسٹیبل لاہور میں تحریک انصاف کی خواتین ارکان اسمبلی کے ساتھ پریس کانفرنس کررہی تھیں، فائزہ نے خود کو ملنے والی دھمکیوں سے بھی میڈیا کو آگاہ کیا۔

فائزہ نواز نے اپنے ساتھ پیش آنے والے افسوسناک واقعے کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ دوپہر ایک بجے میں ڈیوٹی پر تھی، وکیل نے وہاں آکر اپنی کار پارک کردی، منع کیا تو وکیل صاحب غصے میں آگئے اور گالیاں دینا شروع کردیں۔

فائزہ کے مطابق انہوں نے وکیل سے کہا کہ آپ پڑھے لکھے ہیں، اتنے میں وکیل نے تھپڑ مار دیا، مجھے بچانے والا کوئی نہیں تھا، میں ڈی ایس پی کے دفتر گئی اور سارا واقعہ بتایا۔

یاد رہے کہ وکیل کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا گیا جہاں اس کی ضمانت ہوگئی تھی۔

Comments

- Advertisement -