لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے کہا ہے کہ ناقص کارکردگی پر صرف کپتان کو ذمے دار قرار دینا غلط ہے.
ان خیالات کا اظہار انھوں نے چیئرمین پی سی بی احسان مانی کے ساتھ خصوصی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔
مصباح الحق کا کہنا تھا کہ سرفرازکی کارکردگی اچھی رہی ہے، اسی ٹیم نے چیمپیئنز ٹرافی جیتی، سری لنکا کے خلاف سیریزمیں سرفرازہی کپتان رہیں گے۔
انھوں نے سرفراز احمد کو کپتان اور بابر اعظم کو نائب کپتان کے عہدے سنبھالنے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم اچھا نہیں کھیلتی، تو صرف کپتان کو ذمے دار قرار دینا غلط ہے، کپتان سمیت11 پلیئرز کھیل رہے ہیں، سب کی کارکردگی ہوتی ہے۔
ان کے مطابق سرفراز احمد کو جہاں بہترکرنا ضروری ہے، وہ اسے بہتر کریں گے، اس سے ٹیم کی پرفارمنس بہترہوگی.
ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا کہ ہمیں ون ڈے میچز میں اپنی پرفارمنس بہترکرنا ہوگی، ہر پلیئرکی لاگ بک ہوگی، پرفارمنس کو مانیٹر کیا جائے گا، ڈومیسٹک میں سیکنڈ الیون کےکھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لیےجائیں گے۔
ناقدین سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ محمد یوسف کا اپنا مؤقف ہے، وہ جوچاہیں بول سکتے ہیں.