جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

وزیراعظم عمران خان 19 ستمبر کو سعودی عرب کا دورہ کریں گے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان 19 ستمبر کو دو روزہ اہم دورے پر سعودی عرب جائیں گے، جہاں دوطرفہ تعلقات اور خطے کی سلامتی سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی دعوت پر وزیراعظم عمران خان انیس ستمبر کو ریاض پہنچیں گے جہاں اعلی قیادت سے ملاقاتیں ہوں گی۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ اور مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے، وزیر اعظم عمران خان یہ دورہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی دعوت پر کررہے ہیں۔

وزیراعظم سعودی عرب سے ہی یو این اجلاس میں شرکت کے لیے امریکا روانہ ہوں گے، جہاں وہ مظلوم کشمیریوں کی آواز بنیں گے اور بھارتی جارحیت دنیا کے سامنے بے نقاب کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کا دورہ خطے کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر انتہائی اہم ہوگا۔

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب: پاکستان نے 12 ارب ڈالرز کا امدادی پیکج حاصل کرلیا

یاد رہے رواں ماہ کے آغاز میں پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے سعودی اور یو اے ای وزرائے خارجہ عادل بن احمد الجبیر اور اور شیخ عبد اللہ بن زاید بن سلطان النہیان کی عمران خان سے ملاقات ہوئی تھی۔

ملاقات کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ وزیر اعظم اور وزرائے خارجہ کے درمیان مقبوضہ کشمیر میں بھارتی غیر قانونی اور یک طرفہ فیصلے پر بات چیت ہوئی، وزیر اعظم عمران خان نے کرفیو اور بلیک آؤٹ پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کرفیو کے خاتمے، نقل و حرکت پر پابندی اٹھانے کا مطالبہ کیا، انھوں نے کشمیری عوام کے بنیادی حقوق کا احترام کرنے پر زور دیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں