اشتہار

سعودی عدالت کا کمپنی گاڑیاں نیلام کرکے ملازمین کو تنخواہیں دینے کا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب کی عدالت نے کمپنی کی گاڑیاں نیلام کر کے ملازمین کو تنخواہیں ادا کرنے کا حکم دے دیا، وزیر محنت نے کہا ہے کہ کمپنیاں اور ادارے ملازمین کو وقت پر اجرت ادا کرنے کے پابند ہیں خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے علاقہ الباحہ میں مقامی تعمیراتی کمپنی کے ملازمین نے دو سال سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف مقامی عدالت سے رجوع کیا تھا،ملازمین نے مؤقف اختیار کیا کہ کمپنی کی جانب سے گزشتہ دو سال کی تنخواہیں ادا نہیں کی گئی ہیں جبکہ مستقل طور پر وطن لوٹ جانے والے ملازمین کو بھی تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی گئی۔

متاثرہ ملازمین نے مؤقف اختیار کیا کہ تعمیراتی کمپنی متعدد تعمیراتی منصوبے مکمل کر چکی ہے لیکن ملازمین کو تنخواہیں ادا نہیں کر رہی۔عدالت نے فوری طور پر کمپنی کی گاڑیاں سیز کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے گاڑیاں نیلام کر کے ملازمین کو تنخواہیں ادا کرنے کا فیصلہ دیا۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ متاثرہ ملازمین کی تعداد تقریباً 55 ہے جن کا تعلق پاکستان سمیت دیگر ممالک سے ہے۔

سعودی عرب کی وزارت محنت کے قانون کے مطابق کمپنیاں اور ادارے اس بات کی پابند ہیں کہ وہ اپنے ملازمین کو تنخواہیں وقت پر ادا کریں اور خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں