ہفتہ, فروری 22, 2025
اشتہار

روشنیوں کا شہر کراچی کچرا دان بن گیا، تعفن کے باعث شہری بیماریوں میں مبتلا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ملک کا معاشی حب بن گیا کراچی کچرا دان بن گیا، کراچی میں جگہ جگہ کچرے کے ڈھیروں سے اٹھتا تعفن شہروں کیلئے اذیت کا باعث بن گیا۔

گندگی کی وجہ سے وبائی امراض شہریوں کا مقدر بن رہے ہیں جبکہ انتظامیہ خواب خرگوش کے مزے لوٹ رہی ہے وہ شہر جس کی پہچان اس کی روشنیاں تھیں آج وہ شہر کچرا دان میں تبدیل ہوگیا۔

ملک کے سب سے بڑے شہر کا کوئی علاقہ ایسا نہیں جہاں کچرے کے ڈھیر موجود نہ ہوں، اورنگی ٹاؤن بلاک ایل میں کچرے کے ڈھیر نے پوری سڑک بند کر دی۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ کچرے کی وجہ سے ایمبولینس تک کو راستہ نہیں ملتا، کئی کئی ماہ کچرا اٹھانے کوئی نہیں آتا، بدبو تعفن اٹھ رہا ہے جس کی وجہ سے موذی امراض پھوٹنے کا خدشہ ہے۔

اس کے علاوہ گلستان جوہر بلاک انیس کا بھی براحال ہے فٹ پاتھ ہو یا خالی پلاٹ ہرجگہ کچرا دکھائی دیتا ہے، گاڑیان بھی کچرے کے ڈھیر میں کچرا بن گئی ہیں، نارتھ ناظم آباد میں گجرنالہ بھی کچرے سے بھر گیا جس کے باعث پانی کی نکاسی مشکل ہوگئی، خدشہ ہے کہ کسی وقت بھی نالہ ابل پڑے گا۔

دوسری جانب ،سائٹ ایریا سرجانی ٹاؤن،اتحاد ٹاؤن سمیت دیگر علاقوں میں گلیوں محلوں میں کچرے کے پہاڑ بن گئے ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کی آمد ورفت تک متاثر ہے۔

کچرا کنڈی بنے شہر کی سڑکیں بھی ٹوٹ پھوٹ گئیں، اس ساری صورتحال کے باوجود سیاسی دکان چمکانے والوں کو شہریوں کی مشکلات کی کوئی پروا نہیں ہے۔

کچرے اور گندگی کی وجہ سے شہر میں آوارہ کتوں کی افزائش میں اضافہ ہورہا ہے لیکن سندھ حکومت نے بلدیہ غربی کو لاوارث حالت میں چھوڑا ہوا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں